☽ 11 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
علم نجوم کی تعلیم کا بیان بعض لوگوں نے اس بارے میں کیا فرمایا؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← علم نجوم کی تعلیم کا بیان بعض لوگوں نے اس بارے میں کیا فرمایا؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 26159 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن عبيد اللَّه بن الأخنس عن الوليد بن عبد اللَّه عن يوسف بن ماهك عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اقتبس علمًا من النجوم اقتبس شعبة من السحر، زاد ما زاد" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے ستاروں کا علم سیکھا تو اس نے جادوگری کا ایک شعبہ سیکھ لیا، جتنا وہ بڑھے گا جادوگری بھی بڑھ جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27303، ترقيم محمد عوامة 26159)
حدیث نمبر: 26160 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٤ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا بأس أن يتعلم من النجوم والقمر ما يهتدي به.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم نے ارشاد فرمایا: کوئی حرج نہیں ہے علم نجوم اور چاند کا علم سیکھنے میں جو اس کے ذریعہ راستہ معلوم کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27304، ترقيم محمد عوامة 26160)
حدیث نمبر: 26161 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٥ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني يحيى بن أيوب قال: حدثنا عبد اللَّه ابن طاوس عن أبيه عن ابن عباس قال: (١) ينظرون في النجوم وفي حروف أبي جاد قال: أرى أولئك (قومًا) (٢) لا خلاق لهم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: وہ لوگ ستاروں اور حروف ابجد میں غور و فکر کرتے ہیں۔ آپ نے فرمایا: میری رائے ہے کہ ان لوگوں کا آخر ت میں کوئی حصہ نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27305، ترقيم محمد عوامة 26161)
حدیث نمبر: 26162 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٣٠٦ - حدثنا غسان بن مضر عن سعيد بن يزيد عن أبي نضرة قال: قال ⦗٢٢٦⦘ عمر: تعلموا من هذه النجوم ما (تهتدون) (١) به في ظلمة البر والبحر ثم أمسكوا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو نضرہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: تم لوگ ان ستاروں کا علم سیکھو اور اس کے ذریعہ سمندر اور زمین کے اندھیروں میں راستہ معلوم کیا کرو پھر تم رک جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27306، ترقيم محمد عوامة 26162)