☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← سرمہ لگانے کا بیان اور ہر آنکھ میں کتنی مرتبہ لگایا جائے اور جس نے اس کا حکم دیا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 26147 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩١ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن حفصة عن أنس أنه كان يكتحل ثلاثًا في كل عين (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حفصہ فرماتی ہیں کہ حضرت انس ہر آنکھ میں تین مرتبہ سرمہ لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27291]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27291، ترقيم محمد عوامة 26147)
حدیث نمبر: 26148 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩٢ - حدثنا أبو معاوية عن عاصم عن ابن سيرين أنه كان يكتحل اثنتين في ذه، واثنتين في ذه، وواحدة بينهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن سیرین اس آنکھ میں دو مرتبہ اور اس آنکھ میں دو مرتبہ سرمہ لگاتے تھے اور ایک مرتبہ ان دونوں کے درمیان میں لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27292]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27292، ترقيم محمد عوامة 26148)
حدیث نمبر: 26149 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩٣ - حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الحميد بن جعفر عن عمران بن أبي أنس قال: كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم يكتحل بالأثمد، يكتحل اليمنى ثلاثة مراود، واليسرى (مرودين) (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن ابی انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اثمد سرمہ آنکھوں میں لگاتے تھے۔ تین سلائیاں دائیں آنکھ میں اور دو سلائیاں بائیں آنکھ میں لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27293]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27293، ترقيم محمد عوامة 26149)
حدیث نمبر: 26150 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن عباد (بن) (١) منصور عن عكرمة ⦗٢٢٣⦘ عن ابن عباس قال: كان (للنبي) (٢) صلى الله عليه و آله وسلم مكحلة يكتحل منها ثلاثة في كل عين (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس ایک سرمہ دانی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس سے ہر آنکھ میں تین سلائیاں لگاتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27294]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27294، ترقيم محمد عوامة 26150)
حدیث نمبر: 26151 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩٥ - حدثنا حسين بن عبد الرحمن الحارثي عن ابن عون عن النضر بن أنس أنه قال: في الكحل أما أنا فإني أكتحل ثلاثًا هاهنا، وثلاثًا هاهنا، وواحدة بينهما. [فذكرت ذلك لمحمد فقال: أما أنا فإني اكتحل ثلاثًا: هاهنا، واثنتين: هاهنا، وواحدة بينهما] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ حضرت نضر بن انس نے سرمہ لگانے کے بارے میں ارشاد فرمایا: بہر حال میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں لگاتا ہوں اور تین اس آنکھ میں اور ایک ان دونوں کے درمیان میں، راوی کہتے ہیں، میں نے یہ حضرت محمد کے سامنے ذکر کیا تو آپ نے فرمایا: میں تو اس آنکھ میں تین سلائیاں اور اس آنکھ میں دو سلائیاں لگاتا ہوں اور ایک سلائی ان دونوں کے درمیان میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27295]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27295، ترقيم محمد عوامة 26151)
حدیث نمبر: 26152 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٩٦ - حدثنا وكيع عن مالك بن مغول عن أبي معشر عن أبي المغيرة عن أبي هريرة قال: من اكتحل فليوتر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو المغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: جو شخص سرمہ لگائے تو اس کو چاہیے کہ وہ طاق عدد اختیار کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27296]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27296، ترقيم محمد عوامة 26152)