☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو جھوٹ کے بارے میں آئی ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو جھوٹ کے بارے میں آئی ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 26112 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٥٤ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن أبي وائل (عن عبد اللَّه) (١) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إياكم والكذب فإن الكذب يهدي إلى الفجور، وإن الفجور يهدي إلى النار، وإن الرجل ليكذب (ويتحرى الكذب) (٢) حتى يكتب عند اللَّه كذابًا، وعليكم بالصدق فإن الصدق بر، والبر يهدي إلى الجنة، وإن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق حتى يكتب عند اللَّه صديقًا" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم جھوٹ سے بچو پس بیشک جھوٹ فسق کی طرف لے جاتا ہے اور فسق جہنم کی طرف لے جاتا ہے، اور بیشک ایک آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں جھوٹا لکھ دیا جاتا ہے اور تم پر سچ بولنا لازم ہے، پس بیشک سچ نیکی کی طرف راستہ دکھاتا ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے اور بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے ہاں سچا لکھ دیا جاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27254]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27254، ترقيم محمد عوامة 26112)
حدیث نمبر: 26113 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٥٥ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عمرو بن مرة عن مرة بن شراحيل قال: قال عبد اللَّه: إن الرجل ليصدق ويتحرى الصدق، حتى ما يكون للفجور في قلبه موضع إبرة يستقر فيه، [وإنه ليكذب ويتحرى الكذب حتى ما يكون للصدق في ⦗٢١٢⦘ قلبه موضع إبرة يستقر فيه] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مرہ بن شراحیل فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیشک کوئی آدمی سچ بولتا ہے اور سچ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر جگہ میں فسق ہوتا ہے تو یہ سچ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے اور بیشک کوئی آدمی جھوٹ بولتا ہے اور جھوٹ کو اپنا لیتا ہے یہاں تک کہ اس کے دل میں سوئی کے ناکہ کے برابر نیکی ہوتی ہے تو یہ جھوٹ اس میں بھی اپنی جگہ بنا لیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27255]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27255، ترقيم محمد عوامة 26113)
حدیث نمبر: 26114 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٥٦ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد اللَّه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت ابو معمر اور حضرت ابو البختری یہ سب حضرات فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا؛ سنجیدگی اور مذاق مں ت جھوٹ بولنا درست نہیں ہے، پھر حضرت عبد اللہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی۔:: اللہ سے ڈرو اور ہو جاؤ سچے لوگوں کے ساتھ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27256]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27256، ترقيم محمد عوامة 26114)
حدیث نمبر: 26115 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٥٩ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن قيس قال: قال أبو بكر: أياكم والكذب فإنه مجانب الإيمان (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسین فرماتے ہیں کہ حضرت ابوبکر نے ارشاد فرمایا: تم لوگ جھوٹ سے بچو پس بیشک یہ ایمان کو دور کرنے والا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27259]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27259، ترقيم محمد عوامة 26115)
حدیث نمبر: 26116 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٠ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن منصور عن مالك بن الحارث عن عبد الرحمن بن يزيد عن عبد اللَّه قال: المؤمن يطوى على الخلال كلها غير الخيانة والكذب (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27260، ترقيم محمد عوامة 26116)
حدیث نمبر: 26117 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن مصعب بن ⦗٢١٣⦘ سعد عن سعد قال: المؤمن (يطبع) (١) على الخلال كلها غير الخيانة والكذب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضر ت سعد نے ارشاد فرمایا: مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27261، ترقيم محمد عوامة 26117)
حدیث نمبر: 26118 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا إسماعيل بن أبي خالد قال: ذكر عند عامر: أن المنافق الذي إذا حدث كذب، فقال عامر: (لا أدري) (١) ما تقولون؟ إن كان كذابًا فهو منافق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابی خالد فرماتے ہیں کہ حضرت عامر کے پاس ذکر کیا گیا کہ بیشک منافق جب بات کرتا ہے تو جھوٹ بولتا ہے۔ اس پر حضرت عامر نے ارشاد فرمایا: میں نہیں جانتا کہ تم لوگ کیا کہہ رہے ہو اگر وہ جھوٹا ہے تو وہ منافق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27262]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27262، ترقيم محمد عوامة 26118)
حدیث نمبر: 26119 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن حبيب عن ميمون بن أبي شبيب عن عمر قال: لا تبلغ حقيقة الإيمان حتى تدع الكذب في المزاح (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت میمون بن شبیب فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے ارشاد فرمایا: کہ تم ایمان کی حقیقت کو نہیں پہنچ سکتے یہاں تک کہ تم مزاح میں بھی جھوٹ بولنا چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27263]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27263، ترقيم محمد عوامة 26119)
حدیث نمبر: 26120 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٤ - حدثنا يزيد قال: أخبرنا (ابن) (١) عون قال: ذكر الكذب عند محمد في الحرب أنه لا بأس به، قال محمد: لا أعلم الكذب إلا حرامًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عون فرماتے ہیں کہ امام محمد کے پاس سے ذکر کیا گیا کہ جنگ میں جھوٹ بولنے میں کوئی حرج نہیں۔ اس پر حضرت محمد نے فرمایا: میں تو جھوٹ کے بارے میں اتنا جانتا ہوں کہ وہ حرام ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27264]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27264، ترقيم محمد عوامة 26120)
حدیث نمبر: 26121 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٥ - حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش قال: حدثت (عن) (١) أبي أمامة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"يطوى المؤمن على الخلال كلها غير الخيانة والكذب" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو امامہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27265]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27265، ترقيم محمد عوامة 26121)
حدیث نمبر: 26122 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦٦ - حدثنا شبابة عن الليث عن ابن عجلان أن رجلًا من موالي عبد اللَّه ابن عامر (بن ربيعة العدوي) (١) [حدثه عن عبد اللَّه بن عامر (أنه) (٢) ] (٣) قال: (دعتني) (٤) (أمي) (٥) يومًا ورسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قاعد في بيتنا، (فقالت) (٦) : ها تعال أعطيك، فقال لها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"وما أردت أن (تعطيه) (٧) ؟" قالت: تمرًا، فقال: لها رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (أما) (٨) إنك (لو) (٩) لم تعطه شيئا كتبت عليك كذبة" (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عامر فرماتے ہیں کہ ایک دن میری والدہ نے مجھے بلایا اس حال میں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے گھر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ وہ کہنے لگیں، یہاں آؤ میں تمہیں کچھ دوں گی۔ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم نے اس کو کیا دینے کا ارادہ کیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کھجور کا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے فرمایا: اگر تم اس کو کوئی چیز نہیں دیتی تو تم پر جھوٹ کا وبال لکھ دیا جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27266]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27266، ترقيم محمد عوامة 26122)
حدیث نمبر: 27261 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٦١ - حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن سلمة بن كهيل عن مصعب بن ⦗٢١٣⦘ سعد عن سعد قال: المؤمن (يطبع) (١) على الخلال كلها غير الخيانة والكذب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن سعد فرماتے ہیں کہ حضر ت سعد نے ارشاد فرمایا: مومن تمام خصلتوں کا عادی بن سکتا ہے سوائے خیانت اور جھوٹ کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27261، ترقيم محمد عوامة 26117)