☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
آدمی کے لیے تکیہ لگانے کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← آدمی کے لیے تکیہ لگانے کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 26097 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣٨ - حدثنا عيسى بن يونس عن أبيه عن طارق قال: كنا جلوسًا عند الشعبي فجاء جرير بن يزيد فدعا له الشعبي بوسادة فقلنا (له) (١) : يا أبا ⦗٢٠٧⦘ (عمرو) (٢) (نحن) (٣) عندك أشياخ، دعوت لهذا الغلام بوسادة؟ فقال: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"إذا أتاكم كريم قوم فأكرموه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق فرماتے ہیں کہ ہم لوگ حضرت شعبی کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ حضرت جریر بن یزید تشریف لائے تو حضرت شعبی نے ان کے لیے تکیہ منگوایا، تو ہم نے آپ سے کہا: اے ابو عمرو! ہم آپ کے پاس بڑے لوگ ہیں اور آپ اس بچے کے لئے تکیہ منگوا رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جب تمہارے پاس پاس قوم کا معزز شخص آئے تو تم اس کا اکرام کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27238]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27238، ترقيم محمد عوامة 26097)
حدیث نمبر: 26098 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣٩ - حدثنا وكيع عن سفيان (عن طارق) (١) عن الشعبي قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إذا أتاكم كريم قوم فأكرموه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب تمہارے پاس قوم کا معزز شخص آئے تو تم اس کا اکرام کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27239]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27239، ترقيم محمد عوامة 26098)
حدیث نمبر: 26099 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٤٠ - حدثنا عبيد اللَّه قال: أخبرنا حسن بن صالح عن عاصم قال: طرح أبو قلابة لرجل وسادة، فقال أبو قلابة: إنه كان يقال: لا ترد على أخيك كرامته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت ابو قلابہ نے ایک آدمی کے لیے تکیہ لگوایا اور فرمایا، یا یوں کہا جاتا تھا کہ تم اپنے بھائی پر اس کے اکرام کو رد مت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27240]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27240، ترقيم محمد عوامة 26099)
حدیث نمبر: 26100 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٤١ - حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: دخل (علي) (١) (و) (٢) رجل، فطرح لهما وسادتين، فجلس علي ولم يجلس الآخر، فقال علي: (اجلس) (٣) ، لا يرد الكرامة إلا حمار (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر کے والد فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ اور ایک آدمی ان کے پاس تشریف لائے تو ان دونوں کے لیے تکیے لگوائے گئے حضرت علی رضی اللہ عنہ تو بیٹھ گئے اور دوسرا آدمی نہیں بیٹھا، اس پر حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: بیٹھ جاؤ اکرام واپس نہیں کرتا مگر گدھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27241]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27241، ترقيم محمد عوامة 26100)