☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کسی آدمی کا دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جانے کی کراہت کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← کسی آدمی کا دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے اٹھ جانے کی کراہت کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 26088 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٨ - حدثنا إسماعيل بن علية عن علي بن (زيد) (١) بن جدعان عن الحسن قال: (قال) (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا يقم رجل لرجل ولكن ليوسع له" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی آدمی کسی آدمی کے لیے کھڑا نہ ہو البتہ اسے چاہیے کہ وہ اس کے لیے کشادگی پیدا کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27228]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27228، ترقيم محمد عوامة 26088)
حدیث نمبر: 26089 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٢٩ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري عن سالم عن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا (يقيمن) (١) أحدكم أخاه من مجلسه ثم يجلس فيه" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم میں سے کوئی بھی اپنے بھائی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کی جگہ میں بیٹھ جائے۔ راوی کہتے ہیں: حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے لیے جب کوئی شخص اپنی جگہ سے کھڑا ہوجاتا تو آپ اس جگہ نہیں بیٹھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27229]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27229، ترقيم محمد عوامة 26089)
حدیث نمبر: 26090 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣١ - حدثنا ابن نمير وأبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (لا يقمين) (١) الرجل الرجل عن مقعده ثم يقعد فيه، ولكن تفسحوا وتوسعوا" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن نمیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی بھی! دوسرے آدمی کو اس کی جگہ سے نہ اٹھائے کہ پھر اس کی جگہ میں بیٹھ جائے، البتہ تم لوگ کشادگی اور وسعت پیدا کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27231]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27231، ترقيم محمد عوامة 26090)
حدیث نمبر: 26091 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣٢ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن عبدربه بن سعيد عن مولى (لأبي) (١) موسى عن سعيد (بن) (٢) (أبي) (٣) الحسن عن أبي بكرة أنه دعي إلى شهادة فقام له رجل من مجلسه فقال له: إن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم نهى إذا قام الرجل للرجل عن مجلسه أن يجلس فيه، ونهى النبي أن يمسح الرجل يده بثوب من لا يكسوه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن ابی الحسن فرماتے ہیں کہ حضرت ابو بکرہ کو گواہی کے لیے بلایا گیا تو ایک آدمی ان کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوگیا تو آپ نے اس سے فرمایا، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا ہے اس بات سے کہ جب ایک آدمی دوسرے آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوجائے تو وہ شخص اس کی جگہ بیٹھ جائے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منع فرمایا کہ آدمی اپنا ہاتھ پھیرے اس شخص کے کپڑے کے ساتھ جس کو اس نے پہنا نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27232]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27232، ترقيم محمد عوامة 26091)
حدیث نمبر: 26092 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣٣ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا فليح عن أيوب (بن) (١) عبد الرحمن عن يعقوب بن أبي يعقوب عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا (يقوم) (٢) الرجل للرجل عن مجلسه، ولكن (تفسحوا) (٣) ⦗٢٠٥⦘ يفسح اللَّه لكم" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: کوئی آدمی کسی آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا نہ ہو البتہ تم کشادگی کرو اللہ تمہارے لیے کشادگی فرمائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27233]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27233، ترقيم محمد عوامة 26092)
حدیث نمبر: 26093 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٢٣٤ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن أبي البختري قال: كان يكره أن يقوم الرجل من مجلسه للرجل ليجلس فيه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری کہ اس بات کو مکروہ سمجھا جاتا کہ ایک آدمی کسی آدمی کے لیے اپنی جگہ سے کھڑا ہوجائے تاکہ وہ اس کی جگہ میں بیٹھ جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27234]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27234، ترقيم محمد عوامة 26093)