☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنہوں نے ایک پائوں کو دوسرے پائوں پر رکھنے کومکروہ سمجھا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← جنہوں نے ایک پائوں کو دوسرے پائوں پر رکھنے کومکروہ سمجھا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 26032 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٠ - حدثنا محمد بن فضيل عن حصين عن إسماعيل بن (١) راشد قال: استلقيت (فرفعت) (٢) إحدى رجلي على ركبتي فرماني سعيد (بحصيات) (٣) ثم قال: إن ابن عباس كان ينهى عن هذا (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابو اسماعیل راشد فرماتے ہیں کہ میں چت لیٹا پھر میں نے اپنی ٹانگ کو اپنے گھٹنے پر بلند کرلیا۔ اس پر حضرت سعید نے مجھے چند چھوٹی کنکریاں ماریں، پھر فرمایا: حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اس طرح لیٹنے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27170]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27170، ترقيم محمد عوامة 26032)
حدیث نمبر: 26033 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧١ - حدثنا وكيع عن أبي هلال عن ابن سيرين عن ابن عباس أنه كره أن ⦗١٨٨⦘ (يضطجع) (١) ويضع إحدى رجليه على الأخرى (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما مکروہ سمجھتے تھے کہ وہ لیٹ جائیں اور اپنی ایک ٹانگ کو دوسری ٹانگ پر رکھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27171]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27171، ترقيم محمد عوامة 26033)
حدیث نمبر: 26034 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٢ - [حدثنا وكيع عن إسماعيل عن واصل أن جريرًا جلس ووضع إحدى رجليه على الأخرى] (١) ، فقال له كلعب: ضعها، (فإن) (٢) (هذا) (٣) لا يصلح لبشر (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت واصل فرماتے ہیں کہ حضرت جریر بیٹھ گئے اور پھر اپنی ایک ٹانگ کو دوسری پر رکھ لیا، اس پر حضرت کعب نے ان سے فرمایا: اس کو نیچے رکھو، بیشک کسی انسان کے لیے یوں بیٹھنا مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27172]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27172، ترقيم محمد عوامة 26034)
حدیث نمبر: 26035 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٣ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن عبد اللَّه بن مرة عن عمرو بن عتبة بن فرقد أن كعبًا قال له: ضعها، فإن هذا لا يصلح لبشر (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو بن عتبہ بن فرقد فرماتے ہیں کہ حضرت کعب نے ان سے ارشاد فرمایا: اس کو نیچے رکھو، بیشک کسی انسان کے لیے یہ مناسب نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27173]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27173، ترقيم محمد عوامة 26035)
حدیث نمبر: 26036 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٤ - حدثنا معاذ بن معاذ عن حبيب قال: رآني محمد وقد وضعت رجلي هكذا، (و) (١) وضع قدمه اليمنى على فخذه اليسرى، قال: فقال: (ارفعها) (٢) (فقد) (٣) تواطؤا على الكراهية لها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب فرماتے ہیں کہ حضرت محمد نے مجھے دیکھا کہ میں نے اپنی ٹانگ اس طرح رکھی ہوئی تھی کہ اپنا دایاں پاؤں اپنی بائیں ران پر رکھا ہوا تھا، آپ نے فرمایا: اس کو ہٹاؤ۔ تحقیق تمام صحابہ نے اس کے مکروہ ہونے پر اتفاق کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے یہ بات حضرت حسن کے سامنے ذکر کی، آپ نے فرمایا: یہود اس کو مکروہ سمجھتے تھے اور مسلمانوں نے تو ان کی مخالفت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27174]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27174، ترقيم محمد عوامة 26036)
حدیث نمبر: 26037 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٦ - حدثنا حميد عن حسن عن مغيرة عن إبراهيم أنه (كره) (١) أن يجلسل الرجل فيضع عقبه على فخذه، (وقال) (٢) : هو التورك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابراہیم مکروہ سمجھتے تھے کہ آدمی اپنے گھٹنے کو اپنی ران پر رکھے اور فرمایا: یہ تو سرین پر بیٹھنا ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27176]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27176، ترقيم محمد عوامة 26037)
حدیث نمبر: 26038 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٧ - حدثنا حميد عن حسن عن ليث عن مجاهد أنه نهى (عنه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد اس طرح بیٹھنے سے منع فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27177]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27177، ترقيم محمد عوامة 26038)
حدیث نمبر: 26039 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٧٨ - حدثنا ابن إدريس عن ليث عن طاوس أنه كره التريع وقال: جلسة (مملكة) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طاؤس گوٹ مار کر بیٹھنے کو ناپسند سمجھتے تھے اور فرماتے: یہ شاہانہ انداز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27178]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27178، ترقيم محمد عوامة 26039)