☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو دو چہروں والے کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو دو چہروں والے کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 25972 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٧ - حدثنا شريك عن (الركين) (١) عن (نعيم) (٢) بن حنظلة عن عمار قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من كان له وجهان في الدنيا كان له يوم القيامة لسانان من نار" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمار فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشا دفرمایا: جس شخص کے دنیا میں دو چہرے ہوں گے تو قیامت کے دن اس کی آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27107، ترقيم محمد عوامة 25972)
حدیث نمبر: 25973 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٨ - حدثنا وكيع عن عبد اللَّه بن عامر عن الزهري أن رجلًا سلم على النبي (ثلاث) (١) مرات فلم يرد عليه فقيل له: لم؟ فقال:"إنه ذو وجهين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
امام زہری فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو تین مرتبہ سلام کیا لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کو جواب نہیں دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اس بارے میں پوچھا گیا! تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بیشک وہ دو رخا شخص ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27108، ترقيم محمد عوامة 25973)
حدیث نمبر: 25974 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١٠٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي صالح عن أبي هريرة (قال) (١) : قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"تجد من شر الناس (عند اللَّه) (٢) يوم القيامة (ذا) (٣) الوجهين" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا! تو قیامت کے دن اللہ کے نزدیک لوگوں میں سب سے بدترین شخص دو چہرے والوں کو پائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27109، ترقيم محمد عوامة 25974)
حدیث نمبر: 25975 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١١٠ - حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا سفيان عن ابيه عن عكرمة قال: ⦗١٧٣⦘ (قال) (١) (لقمان) (٢) : ذو الوجهين (٣) لا يكون عند اللَّه أمينًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت لقمان نے ارشاد فرمایا: دو چہرے والا شخص اللہ کے نزدیک امانت دار نہیں ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27110، ترقيم محمد عوامة 25975)
حدیث نمبر: 25976 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧١١١ - حدثنا وكيع عن المسعودي عن مالك بن أسماء (بن) (١) خارجة عن أبيه قال: سمعت ابن مسعود يقول: إن (ذا اللسانين) (٢) له لسانان من نار يوم القيامة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن اسماء بن خارجہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو یوں فرماتے ہوئے سُنا: بیشک دو زبانوں والے کی قیامت کے دن آگ کی دو زبانیں ہوں گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27111، ترقيم محمد عوامة 25976)