☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ان روایات کا بیان جو نیکی کرنے کے بارے میں منقول ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأدب← ان روایات کا بیان جو نیکی کرنے کے بارے میں منقول ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 25935 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٨ - حدثنا عباد بن العوام عن أبي مالك (الأشجعي) (١) عن (ربعي) (٢) عن حذيفة قال: كل معروف صدقة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ربعی بن حراش فرماتے ہیں کہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27068]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27068، ترقيم محمد عوامة 25935)
حدیث نمبر: 25936 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٦٩ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش [عن إبراهيم قال: قال عبد اللَّه: كل معروف صدقة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27069]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27069، ترقيم محمد عوامة 25936)
حدیث نمبر: 25937 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧٠ - حدثنا هشيم] (١) عن علي بن زيد عن سعيد بن المسيب قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"رأس العقل بعد الإيمان باللَّه مداراة الناس، ولن يهلك رجل بعد مشورة، وأهل (المعروف) (٢) (في الدنيا) (٣) هم أهل (المعروف) (٤) في الآخرة" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ پر ایمان لانے کے بعد عقل کی بنیاد لوگوں سے میل ملاپ کرنا ہے، اور آدمی ہرگز ہلاک نہیں ہوتا مشورے کے بعد، اور جو دنیا میں بھلائی والے لوگ ہیں وہی آخرت میں بھلائی والے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27070]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27070، ترقيم محمد عوامة 25937)
حدیث نمبر: 25938 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧١ - حدثنا أبو معاوية (عن) (١) عاصم عن أبي عثمان قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أهل (المعروف) (٢) في (الدنيا) (٣) هم أهل المعروف في الآخرة، وأهل المنكر في (الدنيا) (٤) هم أهل المنكر في الآخرة" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: دنیا میں بھلائی والے وہی آخرت میں بھلائی والے ہوں گے اور دنیا میں برے لوگ آخرت میں برائی والے ہوں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27071]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27071، ترقيم محمد عوامة 25938)
حدیث نمبر: 25939 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧٢ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن عثمان بن الأسود عن مجاهد قال: من صنع معروفا إلى غني (أو) (١) فقير فهو صدقة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عثمان بن اسود فرماتے ہیں کہ حضرت مجاہد نے ارشاد فرمایا: جو شخص کسی امیر یا فقیر سے بھلائی کا معاملہ کرتا ہے تو یہ بھی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27072]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27072، ترقيم محمد عوامة 25939)
حدیث نمبر: 25940 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧٣ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا عبد الجبار بن (عباس) (١) عن عدي ابن ثابت عن عبد اللَّه بن يزيد عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"كل معروف صدقة" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن یزید فرماتے ہںْ کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27073]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27073، ترقيم محمد عوامة 25940)
حدیث نمبر: 25941 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧٤ - حدثنا محمد بن حسن (الأسدي) (١) قال: حدثنا عبد الحميد البصري عن محمد بن المنكدر عن جابر (بن) (٢) (عبد اللَّه) (٣) قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"كل معروف صدقة" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہر نیکی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27074]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27074، ترقيم محمد عوامة 25941)
حدیث نمبر: 25942 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٧٠٧٥ - حدثنا مالك عن أبي عوانة عن عاصم عن (زر) (١) عن عبد اللَّه قال: كل معروف صدقة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زر فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: ہر بھلائی صدقہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الأدب/حدیث: 27075]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 27075، ترقيم محمد عوامة 25942)