☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في الصور في البيت
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب اللباس← في الصور في البيت
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 13
Hadith No.: 25701 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (عيينة) (١) عن الزهري عن عبيد اللَّه عن ابن عباس عن أبي طلحة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"لا تدخل الملائكة بيتًا فيه كلب ولا صورة" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھروں میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26826]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26826، ترقيم محمد عوامة 25701)
Hadith No.: 25702 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك عن (١) ⦗٨٢⦘ أبي زرعة عن عبد اللَّه بن (نجي) (٢) (عن أبيه) (٣) عن علي عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"الملائكة لا تدخل (بيتًا) (٤) فيه كلب ولا صورة" (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ، جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26827]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26827، ترقيم محمد عوامة 25702)
Hadith No.: 25703 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن محمد (بن) (١) عمرو عن أبي سلمة عن عائشة قالت: واعد النبي صلى الله عليه و آله وسلم جبريل (في) (٢) ساعة يأتيه فيها، فراث عليه، فخرج النبي صلى الله عليه و آله وسلم فإذا هو بجبريل (قائم) (٣) على الباب فقال له:"ما منعك أن تدخل؟" قال:"إن في البيت كلبًا، وإنا لا ندخل بيتًا فيه صورة ولا كلب" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ حضرت جبرئیل نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ایک وقت آنے کا وعدہ کیا پھر وہ اس وقت سے تاخیر کر گئے تو جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو اس وقت حضرت جبرئیل دروازے پر کھڑے ملے۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے کہا…”تمہیں اندر داخل ہونے سے کیا رکاوٹ تھی؟“۔ انہوں نے کہا۔ ”گھر میں کتا ہے جبکہ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26828]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26828، ترقيم محمد عوامة 25703)
Hadith No.: 25704 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن موسى بن (عبيدة) (١) عن أبان ⦗٨٣⦘ ابن صالح عن القعقاع بن حكيم (عن) (٢) سلمى أم رافع (عن أبي رافع) (٣) قالت: (أتى) (٤) جبريل يستأذن على النبي صلى الله عليه و آله وسلم (فأذن له) (٥) فأبطأ عليه، فأخذ رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم رداءه فقام إليه وهو بالباب فقال رسول اللَّه قال:"قد أذنا لك" قال:"أجل ولكنا لا ندخل بيتا فيه كلب ولا صورة" (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو رافع سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت جبرائیل آئے اور جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اجازت مانگی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو اجازت دے دی لیکن وہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آنے میں تاخیر کرنے لگے۔ چناچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی چادر مبارک سنبھالی اور ان کی طرف گئے تو ان کو دروازے پر دیکھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے تو تمہیں اجازت دے دی تھی۔“ جبرائیل نے کہا: ”جی ہاں! لیکن ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26829]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26829، ترقيم محمد عوامة 25704)
Hadith No.: 25705 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن عدي عن خالد بن سعد قال: (دعي) (١) أبو مسعود إلى طعام، فرأى في البيت صورة، فلم يدخل حتى كسرت (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت خالد بن سعد سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابو مسعود کو ایک جگہ کھانے کی دعوت دی گئی۔ انہوں نے (اس) گھر میں تصویر دیکھی تو ا س وقت تک اندر نہیں گئے جب تک تصویر توڑی نہیں گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26830]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26830، ترقيم محمد عوامة 25705)
Hadith No.: 25706 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن نافع عن أسلم قال: لما قدم عمر الشام أتاه رجل من الدهاقين فقال: إني قد صنعت لك طعامًا فأحب أن تجيء فيرى أهل عملي كرامتي عليك ومنزلتي عندك -أو كما قال-: (قال) (١) : فقال: إنا لا ندخل هذه الكنائس، أو قال: هذه البيع التي فيها (٢) الصور (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسلم سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عمر شام میں آئے تو ان کے پاس کسانوں میں سے ایک صاحب آئے اور کہا۔ میں نے آپ کے لئے کھانا تیار کیا ہے۔ اور مجھے یہ بات محبوب ہے کہ آپ آئیں تاکہ میرے کام والے میری آپ کے ہاں عزت و مقام کو دیکھ لیں… یا ایسی کوئی بات کہی …حضرت عمر نے فرمایا: ہم ان کنیسوں اور گرجاؤں میں جن میں تصویریں ہوں نہیں جاتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26831]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26831، ترقيم محمد عوامة 25706)
Hadith No.: 25707 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه عن علي أنه كره الصور في البيوت (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت جعفر، اپنے والد سے، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ گھروں میں تصویروں کو ناپسند سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26832]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26832، ترقيم محمد عوامة 25707)
Hadith No.: 25708 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو نعيم) (١) عن سفيان عن مسلم بن أبي مريم عن أبي صالح عن أبي هريرة قال: لا تدخل الملائكة بيتًا فيه صورة (٢) (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایسے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26833]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26833، ترقيم محمد عوامة 25708)
Hadith No.: 25709 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب قال: أخبرنا أسامة بن (زيد ابن) (١) أسلم قال: حدثني أبي أنه بنى على (أخيه) (٢) فدخل ابن عمر فرأى صورة في البيت فمحاها أو حكها، ثم قال: سمعت رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (يقول) (٣) :"لا تدخل الملائكة بيتًا فيه (صورة ولا كلب) (٤) "] (٥) (٦) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید کہتے ہیں۔ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ انہوں نے اپنے بھائی کا ولیمہ کیا۔ اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی آئے اور انہوں نے گھر میں تصویر دیکھی۔ پس اس کو مٹا دیا یا رگڑ دیا پھر فرمایا: میں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کہتے ہوئے سُنا ہے۔ ”ایسے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26834]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26834، ترقيم محمد عوامة 25709)
Hadith No.: 25710 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (زيد) (١) بن (الحباب) (٢) عن حسين بن ⦗٨٥⦘ واقد عن (ابن بريدة) (٣) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تدخل الملائكة بيتًا فيه كلب" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن بریدہ، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ایسے گھر میں فرشتے داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26835]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26835، ترقيم محمد عوامة 25710)
Hadith No.: 25711 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن عبد الرحمن بن يزيد عن مكحول قال: كان في ترس النبي صلى الله عليه و آله وسلم كبش مصور فشق ذلك (عليه) (١) ، فأصبح وقد ذهب اللَّه به (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ڈھال میں ایک مصور مینڈھا تھا۔ پس یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شاق تھی۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صبح کی تو اللہ تعالیٰ نے اس کو مٹا دیا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26836]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26836، ترقيم محمد عوامة 25711)
Hadith No.: 25712 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن ابن أبي ذئب عن الحارث عن كريب مولى ابن عباس (عن أسامة) (١) قال: دخلت على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم الكآبة فقلت: ما لك يا رسول اللَّه! قال:"إن جبريل وعدني أن يأتيني، فلم يأتني منذ ثلاث"، (فجاز) (٢) كلب، قال أسامة: فوضعت يدي على رأسي وَصِحْتً، فجعل النبي فيقول:"ما لك يا أسامة؟"، قلت (جاز) (٣) كلب، (فأمره) (٤) النبي صلى الله عليه و آله وسلم بقتله فقُتل، فأتاه جبريل (فهش) (٥) إليه، فقال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"مالك أبطأت ⦗٨٦⦘ وقد كنت إذا وعدتني لم تخلفني؟"، فقال:"إنا لا ندخل بيتًا فيه (كلب ولا تصاوير) (٦) " (٧) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں اندر آیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پریشانی کے اثرات دیکھے۔ میں نے پوچھا۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! آپ کو کیا ہوا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”حضرت جبرائیل نے تین دن سے میرے ساتھ وعدہ کیا تھا کہ وہ میرے پاس آئیں گے لیکن وہ میرے پاس نہیں آئے۔“ اس دوران کتا گزرا۔ حضرت اسامہ کہتے ہیں۔ میں نے اپنے سر پر ہاتھ رکھا اور چیخ ماری۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کہنا شروع کیا۔ ”اے اسامہ! تمہیں کیا ہوا ہے؟“ میں نے کہا۔ کتا گزرا ہے۔ پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے قتل کا حکم فرمایا۔ اور اس کو قتل کردیا گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کی طرف لپکے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیا ہوا تھا۔ تم نے دیر کردی جبکہ تم جب میرے ساتھ وعدہ کرتے ہو تو اس کی خلاف ورزی نہیں کرتے؟“ حضرت جبرائیل نے کہا۔ ہم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26837]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26837، ترقيم محمد عوامة 25712)
Hadith No.: 25713 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٦٨٣٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة عن ابن إسحاق عن أبي جعفر أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم كان لا يدخل بيتًا فيه (صورة) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوجعفر سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے جس میں کتا یا تصویر ہو۔ اور حضرت علی رضی اللہ عنہ بھی ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے تھے جس میں تصویر ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26838]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26838، ترقيم محمد عوامة 25713)