☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو لوگ اپنی تلوار کو لوہے سے مزین کرتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← جو لوگ اپنی تلوار کو لوہے سے مزین کرتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 25699 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شريك عن مخارق عن طارق قال: خطبنا علي، وعليه سيف حليته من حديد (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طارق سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضر ت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں خطبہ ارشاد فرمایا اور ان پر ایک تلوار تھی جس کا زیور لوہے کا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26824]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26824، ترقيم محمد عوامة 25699)
حدیث نمبر: 25700 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٨٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن (ابن) (١) حبيب المحاربي عن أبي أمامة الياهلي صاحب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال: لقد افتتح الفتوح أقوام (ما) (٢) كانت حلية (سيوفهم) (٣) الذهب ولا الفضة، إنما كانت حليتها العلابي (٤) والآنك (و) (٥) الحديد (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابی، حضرت ابو امامہ باہلی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ تحقیق کچھ ایسے لوگوں نے بہت سی فتوحات حاصل کیں جن کی تلواروں کا زیور سونا اور چاندی نہیں ہوتا تھا بلکہ ان کی تلوار کا زیور پٹیاں، سیسہ اور لوہا ہوتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26825]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26825، ترقيم محمد عوامة 25700)