☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← بڑے بال اور زلفیں رکھنے کے بارے میں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 23
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 25592 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٧١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مالك قال: حدثنا زهير قال: حدثنا (عمارة) (١) بن غزية عن عبد الرحمن بن القاسم، -قال زهير: يرى (عمارة) (٢) أنه عن أبيه-، قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"إن الشعر الحسن أو الجميل من كسوة (اللَّه) (٣) فأكرموه" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن قاسم سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”یقینا حسین …یا … جمیل بال اللہ تعالیٰ کے لباس میں سے ہیں۔ پس تم ان کی عزت کرو۔“ راوی کہتے ہیں۔ یہ حضرت ان بالوں کو صاف کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ حضرت زہیرکا گمان تو یہ ہے کہ یہ ضائع کرنا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26713]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26713، ترقيم محمد عوامة 25592)
حدیث نمبر: 25593 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٧١٦ - حدثنا أبو بكر قال. حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: رأيت لابن عمر جمة مفروقة تضرب منكبيه (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی کندھوں تک زلفیں دیکھیں جو مانگ نکالی ہوئی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26716]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26716، ترقيم محمد عوامة 25593)
حدیث نمبر: 25594 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٧١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مالك عن كامل عن حبيب قال: كأني أنظر إلى ابن عباس (وله) (١) جمة (فينانه) (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حبیب سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں۔ کہ گویا میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کو دیکھ رہا ہوں۔ ان کی موٹی موٹی زلفیں تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26717]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26717، ترقيم محمد عوامة 25594)