☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
عورت کے دامن کے بارے میں وہ کتنا ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← عورت کے دامن کے بارے میں وہ کتنا ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 25388 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا معتمر بن سليمان عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن سليمان بن (يسار) (١) عن أم سلمة قالت: سئل النبي صلى الله عليه و آله وسلم كم تجر المرأة من ذيلها؟ قال:"شبرا"، (قيل) (٢) :"إذن (ينكشف) (٣) عنها؟" قال:" (ذراع) (٤) لا تزيد عليه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ام سلمہ سے روایت ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سوال کیا گیا: عورت اپنے دامن کو کتنا لمبا کرسکتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”ایک بالشت“ سائلہ نے کہا۔ تب تو عورت کا جسم ظاہر ہوگا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”پھر ایک ہاتھ، اس سے زیادہ نہ کرے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26505]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26505، ترقيم محمد عوامة 25388)
حدیث نمبر: 25389 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن زيد العمي عن أبي الصديق عن ابن عمر أن أزواج النبي صلى الله عليه و آله وسلم رخص لهن في الذيل (شبرًا) (١) ، (فكن) (٢) (يأتيننا) (٣) (فنذرع) (٤) لهن (بالقصب) (٥) (ذراعًا) (٦) (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواجِ مطہرات کو دامن میں ایک بالشت کی جازت دی گئی تھی۔ پس وہ ہمارے پاس آتیں اور ہم کانے کے ذریعہ سے ان کے لئے ایک ذراع ماپ دیتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26506]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26506، ترقيم محمد عوامة 25389)
حدیث نمبر: 25390 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن يونس عن الحسن أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم شبر لفاطمة شبرًا ثم قال:"هذا قدر ذيلك" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ کے لئے ایک بالشت ناپ دی اور فرمایا: ”یہ تمہارے دامن کی مقدار ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26507]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26507، ترقيم محمد عوامة 25390)
حدیث نمبر: 25391 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) حماد بن سلمة عن أبي المهزم عن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال لفاطمة أو لأم سلمة:"ذيلك ذراع" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت فاطمہ یا حضرت ام سلمہ سے فرمایا: ”تمہارا دامن ایک ہاتھ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26508، ترقيم محمد عوامة 25391)
حدیث نمبر: 25392 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) إسماعيل ابن أبي خالد عن يونس بن أبي خالد قال: كان يؤمر أن تجعل المرأة ذيلها (ذراعًا) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل بن ابو خالد، حضرت یونس بن ابو خالد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ اس بات کا حکم دیتے تھے کہ عورت اپنا دامن ایک ہاتھ بنائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26509، ترقيم محمد عوامة 25392)