☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في لبس السراويلات
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب اللباس← في لبس السراويلات
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 8
حديث رقم: 25366 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن الجريري عن أبي عثمان قال: كتب عمر إلى أبي موسى: أن اقطعوا الركب، وأنزوا على الخيل نزوًا، وألقوا الخفاف، (واحتذوا) (١) النعال، (وألقوا) (٢) السراويلات، (وأتزورا) (٣) ، وارموا ⦗٥٤٠⦘ (الأغراض) (٤) ، وعليكم باللبسة (المعدية) (٥) ، وإياكم (وهدي) (٦) العجم، فإن شر الهدي هدي العجم (٧) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے حضرت ابو موسیٰ کو خط لکھا:”گھوڑوں کی رکابیں کاٹ دو اور ان پر آہستگی سے سوار ہو، جوتے پہنو اور موزے اتار دو، شلواروں کی جگہ تہ بند پہنو، نشانے پر یر مارو، کھردرے اور سخت کپڑے پہنو، عجمیوں کی طرح عیش و عشرت مت اختیار کرو، کیونکہ عجمیوں کا طریقہ بدترین طریقہ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26483، ترقيم محمد عوامة 25366)
حديث رقم: 25367 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن سفيان) (١) عن سماك بن حرب عن سويد بن قيس قال: أتانا رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فساومنا سراويل (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سوید بن قیس سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور آپ نے ہمارے ساتھ پائجامہ کا سودا کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26484، ترقيم محمد عوامة 25367)
حديث رقم: 25368 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن معاذ بن العلاء عن أبيه عن جده قال: خطبنا علي بالكوفة وعليه سراويل (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معاذ بن علائ، اپنے والد، اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے فرمایا: حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ہمیں کوفہ میں خطبہ دیا اور آپ نے پائجامہ پہنا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26485، ترقيم محمد عوامة 25368)
حديث رقم: 25369 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حفص (بن) (١) أبي منصور قال: رأيت على الشعبي سراويل] (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حفص بن ابی منصور سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت شعبی کو پائجامہ پہنے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26486، ترقيم محمد عوامة 25369)
حديث رقم: 25370 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مهدي قال: كان الحسن إذا كان الشتاء لبس سراويل حبرة، وقباء (حبرة) (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مہدی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جب سردی کا موسم ہو تو حضرت حسن دھاری دار یمنی پائجامہ اور دھاری دار یمنی قبا پہنتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26487، ترقيم محمد عوامة 25370)
حديث رقم: 25371 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران عن أبي مجلز قال: جاء كتاب عمر: أن ألقوا السراويلات والبسوا الأزر (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت عمر کا خط آیا۔ کہ تم لوگ پائجامے ڈال دو اور ازار پہنو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26488]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26488، ترقيم محمد عوامة 25371)
حديث رقم: 25372 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (بن) (١) حازم عن واصل مولى (أبي) (٢) عيينة قال: إن اللَّه (تعالى) (٣) أوحى إلى إبراهيم: إنك أكرم الخلق عليَّ، فإذا صليت فلا (تر) (٤) الأرض عورتك، (فاتخذ) (٥) (سراويلًا) (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو عیینہ کے آزاد کردہ غلام حضرت واصل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابراہیم کی طرف اللہ تعالیٰ نے وحی بھیجی کہ آپ مجھے مخلوق میں سے سب سے زیادہ عزیز ہیں۔ پس جب تم نماز پڑھو تو زمین تمہارے ستر کو نہ دیکھے اور تم پائجامہ بنا لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26489]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26489، ترقيم محمد عوامة 25372)
حديث رقم: 25373 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٤٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا زيد بن الحباب عن أبي خلدة (قال) (١) : رأيت أبا العالية عليه سراويل، قال: فقلت له (٢) : (قال) (٣) : (إنها) (٤) من لباس الرجال.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو خلدہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابو العالیہ کو دیکھا اور ان پر پائجامہ تھا۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے ان سے کہا۔ تو انہوں نے فرمایا: یہ مردوں کا لباس ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26490]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26490، ترقيم محمد عوامة 25373)