☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ازار کے بارے میں کہ اس کی کمر پر کون سی جگہ ہے؟
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← ازار کے بارے میں کہ اس کی کمر پر کون سی جگہ ہے؟
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 25349 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن محمد بن أبي يحيى قال: حدثني أبو العلاء قال: رأيت عليًا يأتزر فوق السرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو العلاء بیان کرتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کو ناف کے اوپر ازار باندھتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26465]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26465، ترقيم محمد عوامة 25349)
حدیث نمبر: 25350 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن قدامة بن موسى عن أبيه قال: صليت إلى جنب ابن عمر وقد (ائتزر) (١) فوق السرة، فجذبه حتى جعله أسفل منها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قدامہ بن موسی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پہلو میں نماز پڑھی۔ میں نے ناف کے اوپر ازار باندھ رکھا تھا۔ پس انہوں نے اس کو کھینچا یہاں تک کہ آپ نے اس کو ناف کے نیچے کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26466]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26466، ترقيم محمد عوامة 25350)
حدیث نمبر: 25351 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن هشام عن الحسن وابن سيرين أنهما (كانا) (١) يأتزران إلى أسفل من السرة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ہشام، حضرت حسن اور حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ دونوں حضرات ناف سے نیچے ازار باندھا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26467]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26467، ترقيم محمد عوامة 25351)