☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب اللباس← قمیص کی آستین کی لمبائی میں کہ وہ کہاں تک ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 25344 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم (بن) (١) إسماعيل عن جعفر ⦗٥٣٤⦘ (عن) (٢) علي قال: ابتاع علي (قميصًا) (٣) سنبلانيا (بأربعة) (٤) دراهم، (فدعا) (٥) الخياط، فمد كم القميص، وأمره أن يقطع ما (٦) خلف أصابعه (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جعفر، حضرت علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ایک خوب لمبی قمیص چار درہم میں خریدی۔ اور آپ نے درزی کو بلایا پھر آپ نے قمیص کی آستین کو کھینچا اور درزی کو حکم دیا کہ جو حصہ آپ کی انگلیوں سے آگے ہے اس کو کاٹ دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26460]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26460، ترقيم محمد عوامة 25344)
حدیث نمبر: 25345 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عفان قال: حدثنا حماد بن سلمة قال: أخبرنا سعيد الجريري عن أبي عثمان النهدي أن عمر بن الخطاب دعا (بشفرة) (١) ليقطع كم قميص عتبة (بن) (٢) (فرقد) (٣) من أطراف أصابعه، وكان عليه قميص سنبلاني (وقال) (٤) : أنا (أكفيكه) (٥) يا أمير المؤمنين إني أستحي أن تقطعه عند الناس، فتركه (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عثمان نہدی سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن خطاب نے استرا منگوایا تاکہ آپ عقبہ بن فرقد کی قمیص کی آستین کو ان کی انگلیوں سے کاٹ دیں۔ ان صاحب نے خوب لمبی قمص پہن رکھی تھی۔ اس پر عقبہ نے کہا۔ اے امیر المؤمنین! میں یہ کام آپ کے بجائے میں خود ہی کرلوں گا۔ مجھے اس بات سے حیا آتی ہے کہ آپ اس کو لوگوں کے سامنے کاٹیں۔ اس پر حضرت عمر نے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26461]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26461، ترقيم محمد عوامة 25345)
حدیث نمبر: 25346 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٢ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن عبد اللَّه بن أبي الهذيل قال: رأيت عليًا عليه قميص (مدري) (٢) أو (رازقي) (٣) ، إذا ⦗٥٣٥⦘ أرسله (بلغ) (٤) (نصف) (٥) ساقيه، وإذا (مده) (٦) لم يجاوز (ظفريه) (٧) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن ابو الہذیل سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ پر ایک پتلی سی قمیص دیکھی۔ جب آپ اس کو چھوڑتے تو یہ آپ کی نصف پنڈلی تک پہنچتی اور جب آپ اس کو کھینچتے تو یہ آپ کے ناخنوں سے متجاوز نہ ہوتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26462]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26462، ترقيم محمد عوامة 25346)
حدیث نمبر: 25347 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن أبي البختري قال: رأيت أنس بن مالك وكم قميصه إلى الرصغ (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو البختری سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ ان کی قمیص کی آستین کلائی تک پہنچتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26463]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26463، ترقيم محمد عوامة 25347)
حدیث نمبر: 25348 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٦٤٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (١) موسى (٢) المعلم عن بديل (٣) العقيلي قال: كان كم النبي صلى الله عليه و آله وسلم إلى الرصغ (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت بدیل عقیلی سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آستن۔ رصغ تک تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26464]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26464، ترقيم محمد عوامة 25348)