☽ 14 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في المعصفر للنساء
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب اللباس← في المعصفر للنساء
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 10
حديث رقم: 25233 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عباد بن) (١) العوام عن سعيد (عن) (٢) أبي معشر عن إبراهيم أنه كان يدخل مع علقمة والأسود على أزواج النبي صلى اللَّه عليه (٣) وسلم فيراهن (في) (٤) اللحف الحمر (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر، حضرت ابراہیم کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ حضرت علقمہ اور حضرت اسود کے ہمراہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات کے پاس حاضر ہوتے تھے اور یہ ان کو سُرخ لحافوں میں دیکھتے تھے۔ راوی کہتے ہیں حضرت ابراہیم، معصفر کے متعلق کوئی حرج کی بات نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26343، ترقيم محمد عوامة 25233)
حديث رقم: 25234 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ليث عن عطاء وطاوس ومجاهد أنهم كانوا لا يرون بأسًا (بالحمرة) (١) للنساء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت لیث، حضرت طاؤس، حضرت عطاء، حضرت مجاہد کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ یہ تما م حضرات عورتوں کے لئے سُرخ رنگ میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26345، ترقيم محمد عوامة 25234)
حديث رقم: 25235 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١) : حدثنا عبد الوهاب عن أيوب عن ابن أبي مليكة قال: رأيت على أم سلمة (درعًا) (٢) وملحفة (مشبعتين) (٣) بالعصفر (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن ابی ملیکہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ام سلمہ پر ایک قمیص اور چادر ایسی دیکھی کہ ان دونوں کو خوب تیز عصفر لگا ہوا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26346، ترقيم محمد عوامة 25235)
حديث رقم: 25236 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن (نمير) (١) عن يحيى (بن) (٢) سعيد عن القاسم أن عائشة كانت تلبس الثياب (٣) (المعصفرة) (٤) وهي محرمة (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا معصفر کپڑے پہنا کرتی تھیں جبکہ وہ حالت احرام میں (بھی) ہوتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26347، ترقيم محمد عوامة 25236)
حديث رقم: 25237 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٨ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن يحيى بن سعيد عن القاسم أن عائشة كانت تلبس الثياب الموردة بالعصفر وهي محرمة] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم سے روایت ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا گلاب کی طرح کا عصفر لگا کپڑا پہنا کرتی تھیں جبکہ وہ حالت احرام میں ہوتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26348، ترقيم محمد عوامة 25237)
حديث رقم: 25238 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب عن تميم الخزاعي قال: حدثتنا عجوز قالت: قال عمر: ذروا هذه البراقات للنساء (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت تمیم خزاعی سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں ایک بڑھیا نے بیان کیا۔ اس نے کہا کہ حضرت عمر کا کہنا ہے یہ چمک دمک والی چیزیں عورتوں کے لئے چھوڑ دو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26349، ترقيم محمد عوامة 25238)
حديث رقم: 25239 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن هشام عن فاطمة بنت المنذر أن أسماء كانت تلبس المعصفر وهي محرمة (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت فاطمہ بنت منذر سے روایت ہے کہ حضرت اسمائ مُعصفر کپڑا پہن لیا کرتی تھیں حالانکہ وہ حالت احرام میں ہوتی تھیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26350، ترقيم محمد عوامة 25239)
حديث رقم: 25240 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن سعيد عن أبي معشر عن سعيد بن جبير أنه رأى بعض أزواج النبي صلى اللَّه عليه (وآله) (١) وسلم تطوف بالبيت وعليها ثياب معصفرة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو معشر، حضرت سعید بن جُبیر کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بعض ازواج مطہرات کو بیت اللہ کا طواف کرتے دیکھا حالانکہ ان (کے جسم) پر معصفر کپڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26351، ترقيم محمد عوامة 25240)
حديث رقم: 25241 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري أنه كان لا يرى بأسًا بالمعصفر للنساء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت معمر، حضرت زہری کے بارے میں روایت کرتے ہیں کہ وہ عورتوں کے لئے معصفر کپڑے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26352، ترقيم محمد عوامة 25241)
حديث رقم: 25242 مصنف ابن أبي شيبة
٢٦٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: (حدثنا) (١) إسماعيل عن أخته سكينة قالت: دخلت مع (أمي) (٢) على عائشة فرأيت (عليها) (٣) (درعًا) (٤) أحمر (وخمارًا) (٥) أسود (٦) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسماعیل، اپنی بہن حضرت سکینہ سے روایت کرتے ہیں وہ کہتی ہیں کہ میں اپنی والدہ کے ہمراہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے ہاں گئی تو میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا پر سُرخ قمیص اور سیاہ دوپٹہ دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب اللباس/حدیث: 26353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 26353، ترقيم محمد عوامة 25242)