☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← جو لوگ برتن میں سانس لینے کو درست سمجھتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 24650 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو داود الطيالسي عن (عزرة) (١) بن ثابت عن ثمامة قال: كان أنس إذا شرب تنفس مرتين أو ثلاثًا، وحدث أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم ⦗٣٤٢⦘ كان إذا شرب تنفس في الإناء ثلاثًا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ثمامہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ حضرت انس جب پانی پیتے تھے تو دو یا تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور یہ حدیث بیان کرتے تھے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب پانی پیتے تھے تو برتن میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25744]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25744، ترقيم محمد عوامة 24650)
حدیث نمبر: 24651 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٥ - [حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) ] (٢) أبو داود الطيالسي عن الحكم بن عطية قال: رأيت ابن سيرين (يتنفس) (٣) ثلاثًا إذا شرب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن عطیہ سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ جب پانی پیتے تو تین سانس لیتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25745]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25745، ترقيم محمد عوامة 24651)
حدیث نمبر: 24652 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا] (١) عباد بن العوام عن ليث عن مجاهد قال: إذا شربت فتنفس في الإناء ثلاثًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد سے روایت ہے۔ وہ فرماتے ہیں۔ جب تم پانی پیو تو برتن میں تین مرتبہ سانس لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25746]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25746، ترقيم محمد عوامة 24652)
حدیث نمبر: 24653 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) بن موسى عن عثمان بن الأسود عن محمد بن عبد الرحمن بن أبي بكر قال: جلس رجل إلى ابن عباس (وقال) (٢) : له من أين جئت قال: شربت من ماء زمزم، قال: فشربت منها كما ينبغي قال: إذا شربت منها فاستقبل الكعبة، واذكر اسم اللَّه، وتنفس ثلاثًا (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد بن عبد الرحمن بن ابی بکر سے روایت ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ ایک شخص حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر بیٹھا تو آپ نے اس سے پوچھا، تم (اس وقت) کہاں سے آئے ہو؟ اس نے کہا۔ میں زم زم کا پانی پی کر آیا ہوں۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ زم زم کا پانی جس طرح پینا چاہیئے تم نے اسی طرح پیا ہے؟ پھر آپ نے فرمایا: جب تم زم زم کا پانی پیو تو قبلہ رُخ ہو جاؤ، اللہ کا نام لو۔ اور تین سانس لو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25747]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25747، ترقيم محمد عوامة 24653)
حدیث نمبر: 24654 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (عزرة) (١) بن ثابت عن ثمامة بن عبد اللَّه عن أنس أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم كان يتنفس في الإناء [ [ثلاثا (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن میں تین سانس لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25748]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25748، ترقيم محمد عوامة 24654)
حدیث نمبر: 24655 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٤٩ - [حدثنا أبو بكر قال (أخبرنا) (١) وكيع عن هشام عن عصام عن أنس ⦗٣٤٣⦘ قال كان رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يتنفس في الإناء] ] (٢) ثلاثًا، (ويقول) (٣) : هو أهنأ وأمرأ وأبرأ] (٤) (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم برتن میں تین مرتبہ سانس لیا کرتے تھے اور ارشاد فرماتے تھے۔ ”یہ طریقہ زیادہ سہل، شیریں اور اطمینان بخش ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25749]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25749، ترقيم محمد عوامة 24655)