☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← جو لوگ برتن کے منہ سے پینے کی اجازت دیتے ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 24608 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عبد الكريم عن ابن بنت أنس بن مالك (عن أنس) (١) أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم دخل على أم سليم وفي البيت قربة معلقة، فشرب من فيها وهو قائم (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت انس سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ام سلیم کے گھر میں داخل ہوئے اور گھر میں ایک مشکیزہ لٹکا ہوا تھا، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے منہ سے پانی پیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25702]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25702، ترقيم محمد عوامة 24608)
حدیث نمبر: 24609 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن هشام (عن عكرمة) (١) عن ابن عباس أنه كان لا يرى (بأسا) (٢) بالشرب من في الاداوة (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں روایت ہے کہ وہ برتن کے منہ سے پینے میں کوئی حرج نہیں دیکھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25703]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25703، ترقيم محمد عوامة 24609)
حدیث نمبر: 24610 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٠٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن سالم عن سعيد بن جبير قال: رأيت (ابن) (١) عمر يشرب من (فم) (٢) الإداوة] (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کو برتن کے منہ سے پیتے ہوئے دیکھا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25704]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25704، ترقيم محمد عوامة 24610)
حدیث نمبر: 24611 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن بن أبي (رواد) (١) عن نافع أن ابن عمر كان يشرب من (في) (٢) السقاء (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت نافع سے روایت ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما مشکیزہ کے منہ سے پانی پی لیا کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25705]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25705، ترقيم محمد عوامة 24611)
حدیث نمبر: 24612 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٧٠٦ - (حدثنا أبو بكر قال: حدثنا) (١) وكيع عن عباد بن منصور قال: رأيت سالم بن عبد اللَّه شرب من (في) (٢) (الإداوة) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عباد بن منصور سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم بن عبد اللہ کو برتن کے منہ سے (منہ لگا کر) پیتے ہوئے دیکھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25706]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25706، ترقيم محمد عوامة 24612)