☽ 17 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 29
صفحہ 2 از 2
حدیث نمبر: 24268 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن إدريس عن حصين عن سعد بن عبيدة عن البراء قال: أمرني عمر أن أنادي يوم القادسية: لا ينبذ في دُّباء ولا حنتم ولا مزفت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت براء سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ حضرت عمر نے مجھے قادسیہ کے دن یہ حکم دیا کہ میں یہ نداء کروں۔ دُبائ، حنتم اور مزفت میں نبیذ نہیں پی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25353]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25353، ترقيم محمد عوامة 24268)
حدیث نمبر: 24269 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن عبد الملك ابن نافع قال: سألت ابن عمر عن الطلاء يطيخ، فقال: لا بأس، قلت: إنه (في) (١) مزفت، قال: لا تشربه في مزفت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الملک بن نافع سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے پختہ طلاء کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا۔ کوئی حرج نہیں ہے۔ میں نے پوچھا۔ اگر یہ مزفّت۔ برتن۔ میں ہو؟ تو انہوں نے فرمایا۔ تم مزفت میں نبیذ نہ پیو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25354]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25354، ترقيم محمد عوامة 24269)
حدیث نمبر: 24270 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سهل بن يوسف عن سليمان التيمي عن أبي مجلز (عن رجل) (١) عن أبي هريرة: أنه نهى عن المزفت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ انہوں نے مزفّت۔ برتن۔ سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25355]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25355، ترقيم محمد عوامة 24270)
حدیث نمبر: 24271 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن حبيب بن أبي عمرة عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والمزفت والحنتم والنقير، وأن يخلط (البلح) (١) بالزهو (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء، مزفت، حنتم اور نقیر سے منع فرمایا: اور اس بات سے بھی منع کیا کہ کچی کھجور کو پکی کھجور سے خلط کیا جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25356]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25356، ترقيم محمد عوامة 24271)
حدیث نمبر: 24272 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن المختار بن فُلفل قال: سألت أنس بن مالك عن النبيذ، قال: اجتنب مسكره في كل شيء، واجتنب ما سوى ذلك فيما زفت في دن أو قربة أو قرعة أو جرة (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مختار بن فلفل سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ تو انہوں نے فرمایا: ہر شئی میں نشہ آور مقدار سے بچو اور جس مٹکے، مشکیزہ، کدو (کے مصنوعی برتن) اور گھڑے کو مزفّت بنایا گیا ہو اس کی اس سے بھی کم مقدار سے اجتناب کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25357]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25357، ترقيم محمد عوامة 24272)
حدیث نمبر: 24273 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد (بن هارون) (١) قال: أخبرنا عبد الخالق ابن سلمة قال: سمعت سعيد بن المسيب يقول: سمعت ابن عمر يقول عند هذا النبر، (فأشار) (٢) إلى منبر رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: قدم وفد عبد القيس على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم فسألوه عن الأشربة فنهاهم عن الدباء والنقير (٣) والحنتم، فقلت: يا أبا محمد (٤) المزفت؟ وظننا أنه نسيه، فقال: لم أسمعه (يومئذ من ابن عمر) (٥) (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو اس منبر…حضرت سعید نے منبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف اشارہ کیا … پر کہتے سُنا کہ عبد القیس کا وفد جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مشروبات کے بارے میں سوال کیا؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں دبائ، نقیر اور حنتم سے منع فرمایا۔ میں نے پوچھا۔ اے ابو محمد! مزفت (سے منع کیا تھا)؟ ہمارا خیال یہ ہے کہ آپ اس کو بھول گئے تھے۔ تو انہوں نے جواباً فرمایا۔ میں نے اس دن کی حدیث میں یہ بات حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے نہیں سُنی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25358]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25358، ترقيم محمد عوامة 24273)
حدیث نمبر: 24274 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن أبي التياح عن حفص الليثي عن عمران بن الحصين أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن الحنتم (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمران بن حصین سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حنتم سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25359]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25359، ترقيم محمد عوامة 24274)
حدیث نمبر: 24275 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد بن سعيد عن سفيان عن منصور عن إبراهيم عن الأسود عن عائشة قالت: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والمزفت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفّت سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25360]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25360، ترقيم محمد عوامة 24275)
حدیث نمبر: 24276 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٦١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيدة بن) (١) حميد عن منصور عن إبراهيم عن الأسود قال: قلت لعائشة: ما نهى عنه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم من الأشربة؟ ⦗٢٤٤⦘ قال: نهى عن الدباء والمزقت] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسود سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا۔ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کن مشروبات سے منع فرمایا؟ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جواباً ارشاد فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفّت (کے مشروبات) سے منع فرمایا ہے۔ حضرت ابراہیم سے اسود کے شاگرد … کہتے ہیں کہ مں ل نے حضرت اسود سے پوچھا۔ حنتم اور سبز گھڑا (بھی منع ہے)؟ تم یہ چاہتے ہو کہ جو بات نہیں کہی گئی، ہم وہ بھی کہہ دیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25361]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25361، ترقيم محمد عوامة 24276)