☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الأشربة← نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے برتنوں کی ممانعت کے بارے میں مروی احادیث
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 29
صفحہ 1 از 2
حدیث نمبر: 24248 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن إسماعيل بن سميع عن مالك بن (عمير) (١) أن صعصعة بن صوحان أتى عليا فسلم عليه فقال: يا أمير المؤمنين: (انهنا) (٢) (عما) (٣) نهاك عنه رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٤) قال: (نهانا رسول اللَّه) (٥) صلى الله عليه و آله وسلم (٦) عن الدباء والحنتم و (المقير) (٧) والجعة (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مالک بن عمیر سے روایت ہے کہ صعصعہ بن صوحان، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو سلام کیا۔ پھر اس نے کہا۔ اے امیر المؤمنین! آپ ہمیں ان چیزوں سے منع کردیں، جن چیزوں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آپ کو نہی کی ہے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں دُبّائ، (بڑا گھڑا جو کدو کو خشک کر کے بنایا جاتا تھا)۔ حَنتم۔ (سبز یا سرخ گھڑا)۔ مُقیَّر (وہ گھڑا جس کو تارکول مل دیا ہو) اور جِعّہ (جو یا گندم سے بنائی گئی شراب) سے منع فرمایا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25333]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25333، ترقيم محمد عوامة 24248)
حدیث نمبر: 24249 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن حبيب عن سعيد بن جبير عن ابن عباس قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم، مزفت… تارکول ملا ہوا گھڑا، اور نقیر… وہ برتن جو درخت کی موٹی لکڑی کو اندر سے خالی کر کے بنایا جائے … سے منع فرمایا۔ (یہ تمام برتن شراب کے لئے مستعمل تھے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25334]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25334، ترقيم محمد عوامة 24249)
حدیث نمبر: 24250 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (مروان) (١) بن معاوية عن منصور بن حيان عن سعيد بن جبير قال: (أشهد) (٢) على ابن عباس وابن عمر أنهما شهدا أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: نهى عن الدباء والحنتم والمزفت والنقير (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جُبیر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے بارے میں گواہی دے کر بتاتا ہوں کہ ان دونوں نے اس بات کی گواہی دی کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم، مزفت اور نقیر سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25335]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25335، ترقيم محمد عوامة 24250)
حدیث نمبر: 24251 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر ومحمد بن عبيد عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أن ينبذ في المزفت والدباء (والحنتمة) (١) والنقير] (٢) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس بات سے منع کیا کہ: مُزَفَّت، دُبائ، حنتم اور نقیر میں نبیذ بنائی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25336]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25336، ترقيم محمد عوامة 24251)
حدیث نمبر: 24252 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن نمير عن محمد بن أبي إسماعيل عن عمارة (بن) (١) عاصم (العنزي) (٢) قال: دخلت على أنس بن مالك فسألته عن ⦗٢٣٦⦘ النبيذ فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: عن الدباء والمزفت، فأعدتها عليه فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والمزفت، (فأعدتها عليه فقال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والمزفت) (٣) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمارہ بن عاصم عنزی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور میں نے آپ سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا؟ انہوں نے جواباً ارشاد فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دبار، مزفَّت سے منع فرمایا ہے۔ پس میں (عمارہ) نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوبارہ کیا تو انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور مزفت سے منع فرمایا ہے۔ میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے یہ سوال دوہرایا تو انہوں نے پھر جواباً مزفت سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25337]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25337، ترقيم محمد عوامة 24252)
حدیث نمبر: 24253 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن إسحاق عن ابن مبارك عن (وقاء) (١) عن علي بن ربيعة عن سمرة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم: عن الدباء والمزفت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سمرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبّاء اور مزفت سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25338]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25338، ترقيم محمد عوامة 24253)
حدیث نمبر: 24254 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٣٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبد الملك عن أبي الزبير عن جابر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والنقير والمزفت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دباء اور نقیر اور مزفت سے منع کیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25339]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25339، ترقيم محمد عوامة 24254)
حدیث نمبر: 24255 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة عن محارب عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والحنتم والمزفت، (قال) (١) : وأراه قال:"والنقير" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم اور مُزفَّت سے منع کیا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ میرا خیال ہے کہ انہوں نے نقیر کا بھی کہا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25340]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25340، ترقيم محمد عوامة 24255)
حدیث نمبر: 24256 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر قال: خطب رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (الناس) (١) ذات يوم، (فجئت) (٢) وقد فرغ، فسألت الناس: ماذا قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ قالوا: (نهى) (٣) أن ينبذ في المزفت والقرع (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن لوگوں کو خطبہ ارشاد فرمایا: پس جب میں مجلس میں آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ دے کر فارغ ہوچکے تھے۔ میں نے لوگوں سے (خطبہ کے بارے) سوال کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کیا خطبہ ارشاد فرمایا؟ لوگوں نے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفّت اور قرع (دبائ) میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25341]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25341، ترقيم محمد عوامة 24256)
حدیث نمبر: 24257 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة عن شعبة عن سلمة قال: قال أبو الحكم: حدثني أخي عن أبي سعيد أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم نهى عن نبيذ الجر والدباء والمزفت (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے، دُباء اور مزفت کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25342]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25342، ترقيم محمد عوامة 24257)
حدیث نمبر: 24258 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شبابة (قال: حدثنا) (١) شعبة عن (بكير) (٢) ابن عطاء عن عبد الرحمن بن يعمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والحنتم والمزفت (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمان بن یعمر سے روایت ہے۔ کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، مزفّت اور حنتم سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25343]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25343، ترقيم محمد عوامة 24258)
حدیث نمبر: 24259 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم (١) ⦗٢٣٨⦘ عن عائشة (قالت) (٢) : نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء و (الحنتم) (٣) والمزفت و (قالت) (٤) : الحنتم جرار يجاء بها من (مصر) (٥) (يعمل) (٦) فيها الخمر (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہتی ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دُبائ، حنتم اور مزفت سے نہی ارشاد فرمائی ہے۔ اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حَنْتَمْ ایک گھڑا ہوتا تھا۔ جو مصر سے لایا جاتا تھا اور اس میں شراب بنائی جاتی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25344]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25344، ترقيم محمد عوامة 24259)
حدیث نمبر: 24260 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن فضيل عن عطاء بن السائب عن أشعث بن عمير العبدي عن أبيه قال: أتى النبي صلى الله عليه و آله وسلم وفد عبد القيس، فلما أرادوا الانصراف قالوا: قد حفظتم عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) كل شيء سمعتم منه، (فسلوه) (٢) عن النبيذ، فأتوه فقالوا: يا رسول اللَّه: إنا بأرض وخمة لا يصلحنا فيها إلا الشراب، قال: فقال:"وما شرابكم؟" (قالوا: النبيذ) (٣) ، قال:"في أي شيء (تشربونه) (٤) ؟" قالوا: في النقير، قال:"فلا تشربوا (في النقير"، قال: فخرجوا) (٥) فقالوا: واللَّه لا يصالحنا (قومنا) (٦) على هذا، فرجعوا فسألوه، فقال لهم مثل ذلك، ثم عادوا فقال لهم:"لا تشربوا في النقير فيضرب منكم الرجل ابن عمه (ضربة) (٧) لا يزال منها أعرج إلى يوم ⦗٢٣٩⦘ القيامة"، قال: فضحكوا (قال) (٨) :"من أي شيء (تضحكون؟) (٩) " قالوا: يا رسول اللَّه والذي بعثك بالحق لقد شربنا في نقير لنا فقام بعضنا إلى بعض، فضرب هذا ضربة عرج منها إلى يوم القيامة (١٠) (١١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث بن عمیر عبدی، اپنے والد سے روایت کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں عبد القیس کا وفد حاضر ہوا۔ پس جب انہوں نے واپس جانے کا ارادہ کیا تو انہوں نے (باہم) کہا۔ تم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے وہ ساری چیزیں محفوظ کرلی ہیں جو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تم نے سُنی ہیں۔ تو (اب) تم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے نبیذ کے بارے میں پوچھ لو؟ چناچہ وہ لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آگے اور انہوں نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم! ہم ایک ناموافق زمین میں ہیں۔ جس میں ہمیں ایک خاص مشروب ہی موافق آتا ہے۔ راوی کہتے ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”تمہارا مشروب کیا ہے؟ انہوں نے کہا۔ نبیذ۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا۔ ”تم کس چیز (برتن) میں اس کو پیتے ہو؟“ ان لوگوں نے کہا نقیر میں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ”تم نقیر میں نبیذ نہ پیو۔“ راوی کہتے ہیں۔ پس یہ لوگ باہر نکل آئے اور انہوں (ایک دوسرے سے) کہا۔ خدا کی قسم! ہماری قوم اس بات پر تو ہمارے ساتھ مصالحت نہیں کرے گی۔ چناچہ یہ لوگ واپس پلٹے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے یہ سوال دوبارہ پوچھا۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں پہلے کی طرف ہی جواب دیا۔ انہوں نے ایک مرتبہ پھر سوال دوہرایا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے ارشاد فرمایا: ”نقیر میں نبیذ نہ پیو کہ (کہیں ایسا نہ ہو) تم میں سے کوئی یہ نقیر اپنے چچا زاد کو دے مارے اور وہ بیچارہ قیامت کے دن تک لنگڑا ہی ہوجائے۔“ راوی کہتے ہیں۔ اس پر وہ لوگ ہنس پڑے۔ آپ نے پوچھا۔ ”تم کس بات پر ہنس رہے ہو؟“۔ انہوں نے عرض کیا۔ قسم اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے۔ واقعۃً ہم نے اپنے ایک نقیر میں نبیذ پی تھی۔ پھر ہم میں سے کوئی کھڑا ہوا اور اس نے یہ نقیر کسی کو دے مارا اور وہ شخص اس ضرب کی وجہ سے تاقیامت لنگڑا ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25345]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25345، ترقيم محمد عوامة 24260)
حدیث نمبر: 24261 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا سليمان التيمي عن أسماء بنت يزيد عن ابن عم لها (يقال) (١) له أنس: أنه سمع ابن عباس (يقول) (٢) : ألم يقل اللَّه (تعالى) (٣) : ﴿ (وَ) (٤) مَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا﴾ [الحشر: ٧] ، قالوا: بلى، قال: ألم يقل اللَّه تعالى: ﴿وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا (أَنْ يَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ) (٥) ﴾ [الأحزاب: ٣٦] الآية، قال: فأشهد على رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم أنه (نهى) (٦) عن نبيذ النقير والمزفت والدباء والحنتم (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اسماء بنت یزید، اپنے چچا زاد (جن کو انس کہا جاتا تھا) سے روایت کرتی ہیں کہ انہوں نے حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کو کہتے سُنا کہ کیا یہ فرمان خداوندی نہیں ہے۔: ”اور رسول تمہیں جو کچھ دیں وہ لے لو اور جس چیز سے منع کریں اس سے رُ ک جاؤ“؟ لوگوں نے کہا۔ کیوں نہیں۔ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا۔ کیا یہ کلام خداوندی نہیں ہے۔ ”اور جب اللہ اور رسول کسی بات کی حتمی فیصلہ کردیں تو نہ کسی مؤمن مرد کے لئے یہ گنجائش ہے۔ نہ کسی مؤمن عورت کے لئے۔“؟ پھر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر گواہی دے کر یہ بات کہتا ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نقیر، مزفت، دُباء اور حنتم کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25346]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25346، ترقيم محمد عوامة 24261)
حدیث نمبر: 24262 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن أبي (شمر) (١) الضبعي قال: سمعت عائذ بن عمرو ينهى عن الحنتم والدباء والمزفت والنقير، قال: فقلت له عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) ؟ (فقال) (٣) : (نعم) (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو شمر الضبعی سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ میں نے عائذ بن عمرو کو حنتم ”دُبائ“ مزفت اور نقیر سے منع کرتے ہوئے سُنا۔ ابو شمر کہتے ہیں۔ میں نے عائذ سے پوچھا۔ یہ حکم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے ہے؟ انہوں نے جواب دیا۔ ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25347، ترقيم محمد عوامة 24262)
حدیث نمبر: 24263 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد (بن) (١) مصعب عن الأوزاعي عن يحيى عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن نبيذ الجر والدباء والمزفت، وعن الظروف كلها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے گھڑے، دباء مزفت اور تمام برتنوں کی نبیذ سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25348، ترقيم محمد عوامة 24263)
حدیث نمبر: 24264 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد عن عاصم الأحول عن فضيل بن زيد قال: كنا عند عبد اللَّه بن (مغفل) (١) فتذاكرنا الشراب فقال: الخمر حرام، فقلت: الخمر حرام في كتاب اللَّه، قال: فأي شيء تريد؟ (تريد ما) (٢) (سمعته) (٣) (من) (٤) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم؟ سمعت رسول اللَّه ⦗٢٤١⦘ صلى الله عليه و آله وسلم ينهى عن الدُّباء والحنتم والمزفت (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت فضیل بن عیاض سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ ہم عبد اللہ بن مغفل کے پاس تھے کہ ہم نے ایک دوسرے سے شراب کا ذکر کیا۔ اس پر حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ شراب حرام ہے۔ میں نے پوچھا۔ شراب کی حرمت کتاب اللہ میں ہے۔ تو حضرت عبد اللہ نے فرمایا۔ تم کیا بات چاہتے ہو؟ جو بات میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سُنی ہے تم وہ چاہتے ہو؟ (تو) میں نے جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سُنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دبائ، حنتم اور مزفت سے منع فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25349، ترقيم محمد عوامة 24264)
حدیث نمبر: 24265 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أحمد بن إسحاق قال: حدثنا عبد الواحد بن زياد قال: حدثنا كليب بن وائل قال: (حدثتني) (١) (ربيبة) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) أحسبها زينب قالت: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الدباء والحنتم، و (أرى) (٤) فيه النقير (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت کلیب بن وائل بیان کرتے ہیں۔ کہتے ہیں کہ مجھے جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زیر تربیت بچی… میرے خیال میں زینب مراد تھی …نے بیان کیا۔ وہ فرماتی ہیں کہ جناب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے دبائ، اور حنتم سے منع فرمایا۔ (راوی کہتے ہیں) میرے خیال میں اس میں نقیر کا بھی ذکر تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25350، ترقيم محمد عوامة 24265)
حدیث نمبر: 24266 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي فروة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى أنه كره المزفت، وقال (١) : لأن أشرب بول حمار أحب إلي من أن أشرب في مزفت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ کے بارے میں روایت ہے کہ وہ مزفّت، برتن، کو ناپسندسمجھتے تھے۔ اور کہتے تھے۔ مجھے مزفت۔ میں کچھ پینے سے زیادہ یہ بات محبوب ہے کہ میں گدھے کا پیشاب پیوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25351]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25351، ترقيم محمد عوامة 24266)
حدیث نمبر: 24267 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٣٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (١) عن أبي هارون العبدي عن أبي سعيد الخدري قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن المزفت (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مزفّت۔ برتن سے منع فرمایا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأشربة/حدیث: 25352]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25352، ترقيم محمد عوامة 24267)