☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کس دن میں حجامت کروانا (یعنی پچھنے لگوانا)مستحب ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب الطب← کس دن میں حجامت کروانا (یعنی پچھنے لگوانا)مستحب ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 24141 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا عباد بن منصور عن عكرمة عن ابن عباس أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"خير يوم (تحجمون) (١) فيه ⦗١٩٨⦘ سبع عشرة وتسع (عشرة) (٢) وإحدى وعشرين" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”وہ سب سے بہتر دن جس میں تم حجامت کرواؤ، سترہ، انیس اور اکیسویں تاریخ ہے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25223]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25223، ترقيم محمد عوامة 24141)
حدیث نمبر: 24142 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٢٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل ويزيد بن هارون عن عاصم عن ابن سيرين قال: كان يعجبه أن يحتجم من السبعة عشر إلى العشرين] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین کے بارے میں روایت ہے، کہتے ہیں کہ انہیں سترہ سے بیس تک کی تاریخ میں حجامت کروانا زیادہ اچھا لگتا تھا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25224]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25224، ترقيم محمد عوامة 24142)
حدیث نمبر: 24143 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مكحول قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من احتجم يوم الأربعاء ويوم السبت فأصابه وضح فلا يلومن إلا نفسه" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مکحول سے روایت ہے، کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس آدمی نے بدھ والے دن یا ہفتہ والے دن حجامت کروائی اور پھر اس کو مرگی ہوجائے تو وہ اپنے آپ کو ہی ملامت کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25225]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25225، ترقيم محمد عوامة 24143)
حدیث نمبر: 24144 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٥٢٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من كان محتجمًا فليحتجم يوم السبت" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حجاج سے روایت ہے کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص حجامت (پچھنے) کروانا چاہے اس کو چاہیے کہ وہ ہفتہ کو حجامت کروائے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/ كتاب الطب/حدیث: 25226]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 25226، ترقيم محمد عوامة 24144)