☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر کسی شخص اور اس کے پڑوسی کے درمیان سے دیوار گر جائے (یعنی منہدم ہو جائے اور بے پردگی ہوتی ہو)
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر کسی شخص اور اس کے پڑوسی کے درمیان سے دیوار گر جائے (یعنی منہدم ہو جائے اور بے پردگی ہوتی ہو)
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 1
حدیث نمبر: 23471 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع) (١) ويحيى بن آدم (قالا) (٢) : حدثنا أبو عوانة عن أشعث (بن) (٣) أبي الشعثاء قال: وقع حائط لرجل بينه وبين جاره، (فخاصمه جاره) (٤) إلى شريح، فلم (يجبره) (٥) علي بنائه، وقال لجاره: اذهب فاستر على نفسك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت اشعث سے مروی ہے ایک آدمی کی دیوار گرگئی۔ جو اس کے اور اس کے پڑوسی کے درمیان تھی۔ وہ پڑوسی قاضی شریح کے پاس اس معاملہ کو لے کر گیا۔ انہوں نے صاحب دیوار کو بنانے پر مجبور نہ کیا بلکہ پڑوسی کو حکم دیا کہ وہ خود ہی پردہ کا انتظام کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24520]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24520، ترقيم محمد عوامة 23471)