☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنی کسی چیز کا دعویٰ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنی کسی چیز کا دعویٰ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 23459 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (يزيد) (١) عن أيوب (أبي) (٢) العلاء عن قتادة وأبي هاشم في رجل ادعى قِبَل رجل مالا، فقال: أعطني كفيلا حتى آتي ببينتي، (قالا) (٣) : ليس له ذلك.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
اگر کوئی شخص دوسرے کے پاس اپنا مال ہونے کا دعویٰ کرے اور کہے کہ جب تک میں گواہ نہ لے آؤں اس وقت تک اپنا کوئی ضامن مجھے دے دو۔ ایسے شخص کے بارے میں حضرت قتادہ اور ہاشم فرماتے ہیں کہ اس کو یہ حق حاصل نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24508]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24508، ترقيم محمد عوامة 23459)
حدیث نمبر: 23460 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٥٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبيد اللَّه (بن) (١) موسى قال: (حدثنا) (٢) سفيان عن عقبة بن أبي العيزار قال: أتيت الشعبي برجل (لي) (٣) عليه حق لم يكن (لي) (٤) عليه بينة، فقال: خذ لي منه كفيلا، فأبى أن يأخذ لي منه كفيلا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عقبہ بن ابو العیزار فرماتے ہیں کہ میں ایک شخص کے ساتھ حضرت شعبی کے پاس آیا، جس پر میرا حق تو تھا لیکن اس پر گواہ نہ تھے، میں نے عرض کیا کہ: اس سے میرے لئے کفیل لے لیں، لیکن انہوں نے میرے لئے کفیل لینے سے انکار کیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24509]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24509، ترقيم محمد عوامة 23460)