☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
قضاء کے متعلق جو وارد ہوا ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← قضاء کے متعلق جو وارد ہوا ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 10
حدیث نمبر: 23432 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا إسرائيل عن عبد الأعلى (ابن) (١) عامر (الثعلبي) (٢) عن بلال بن أبي بردة (بن) (٣) أبي موسى عن أنس بن مالك قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من سأل القضاء وكل إلى نفسه، ومن (جبر) (٤) عليه نزل عليه ملك فسدده" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص قضاء کا سوال کرتا ہے اس کو اس کے نفس کے سپرد کردیا جاتا ہے، اور جس کو قضاء پر مجبور کیا جائے، تو اس پر آسمان سے ایک فرشتہ اترتا ہے جو اس کی راہنمائی کرتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24478]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24478، ترقيم محمد عوامة 23432)
حدیث نمبر: 23433 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك عن الحارث (البصري) (١) قال: كانت بنو إسرائيل إذا استقضي (الرجل) (٢) منهم (أونس) (٣) (له) (٤) من النبوة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حارث فرماتے ہیں کہ بنی اسرائیل کے کسی شخص کو قاضی بنایاجاتا تو نبوت سے اس کی مدد کی جاتی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24479]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24479، ترقيم محمد عوامة 23433)
حدیث نمبر: 23434 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا بعض المدنيين (عن) (١) المقبري عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ولي القضاء فكأنما ذبح بغير سكين" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو قاضی بنایا گیا، گویا کہ اس کو بغیر چھُری کے ذبح کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24480]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24480، ترقيم محمد عوامة 23434)
حدیث نمبر: 23435 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي حصين عن (١) شريح قال: إنما القضاء جمر، فادفع الجمر عنك بعودين -يعني الشاهدين.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ قضاء ایک انگارہ ہے، گواہوں کے ذریعہ انگارے کو اپنے آپ سے دور کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24481]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24481، ترقيم محمد عوامة 23435)
حدیث نمبر: 23436 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا مسعر (عن) (١) (معن ابن) (٢) عبد الرحمن قال: كان شريح يقول للشاهدين: إني لم (أَدْعُكما) (٣) ⦗٥١٤⦘ ولا أنا ما نعكما إن (قمتما) (٤) (٥) وإنما يقضي أنتما وإني متحرز بكما، فتحرزا لأنفسكما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح گواہوں سے فرماتے تھے کہ میں نہ تم دونوں کو بلاتا ہوں (دعوت دیتا ہوں) اور نہ ہی تم دونوں کو کھڑا ہونے سے روکتا ہوں، بیشک فیصلہ تم دونوں کی وجہ سے کیا جائے گا، بیشک میں تو تم دونوں سے بچتا ہوں پس تم دونوں بھی اپنے آپ کو بچاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24482]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24482، ترقيم محمد عوامة 23436)
حدیث نمبر: 23437 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا فرات بن أبي (بحر) (١) قال: سمعت الشعبي وقال له: رجل اقض بيننا بما أراك اللَّه، قال: إني لست برأيي أقضي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی سے ایک شخص نے عرض کیا کہ جو اللہ نے آپ کو علم دیا ہے اس کے مطابق ہمارے درمیان فیصلہ فرما دیں، حضرت شعبی نے فرمایا: میں اپنی رائے سے فیصلہ نہیں کرتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24483]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24483، ترقيم محمد عوامة 23437)
حدیث نمبر: 23438 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن أبي حصين عن (أبي) (١) عبد الرحمن قال: لما أمر داود بالقضاء قطع به، فأوحى اللَّه إليه: (سلهم) (٢) البينة واستحلفهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن سے مروی ہے کہ جب حضرت داؤد علیہ السلام کو قضاء کا حکم دیا گیا تو وہ فیصلہ سے کٹ کر رہ گئے (یعنی فیصلہ نہ کرسکے)۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی طر ف وحی فرمائی ان لوگوں سے گواہ کا پوچھو اور ان سے قسم اٹھواؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24484]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24484، ترقيم محمد عوامة 23438)
حدیث نمبر: 23439 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سفيان) (١) بن عيينة عن (عمرو) (٢) قال: كتب الحكم بن أيوب في نفر (يستعملهم) (٣) على (القضاء) (٤) ، فقال: جابر بن زيد: لو أرسل إلي لهربت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمرو سے مروی ہے کہ حضرت حکم بن ایوب نے ایک جماعت کو خط لکھ کر ان سے قضاء کے لئے کام طلب فرمایا: حضرت جابر بن زید نے فرمایا: اگر وہ میری طرف خط ارسال کرتے تو میں تو بھاگ جاتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24485]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24485، ترقيم محمد عوامة 23439)
حدیث نمبر: 23440 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن أيوب قال: لما توفي عبد الرحمن ابن أذينة ذكر أبو قلابة للقضاء فهرب حتى أتى الشام، فوافق ذلك (عزل) (١) (صاحبها) (٢) فهرب حتى (٣) أتى اليمامة فلقيته بعد ذلك (فقال) (٤) : ما وجدت مَثَل القاضي إلا كمثل رجل سابح في بحر، وكم عسى أن يسبح حتى يغرق.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ایوب سے مروی ہے کہ حضرت عبد الرحمن بن اذنیہ کا انتقال ہوا تو حضرت ابو قلابہ سے عہد قضاء کا ذکر کیا گیا، وہ بھاگ کر شام آگئے، شام کا گورنر بھی اتفاق سے اسی عرصہ میں معزول ہوگیا تو وہ وہاں سے بھاگ کر یمامہ آگئے، پھر اس کے بعد میری ان سے ملاقات ہوئی تو فرمایا: میں نے قاضی کو سمندر میں تیرنے والے شخص کی طرح پایا ہے، اور بہت کم ایسا ہوتا ہے ہے کہ تیرنے والا ڈوبے نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24486]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24486، ترقيم محمد عوامة 23440)
حدیث نمبر: 23441 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) (معلى) (٢) بن منصور عن عبد اللَّه بن جعفر عن عثمان بن محمد (عن) (٣) (المقبري) (٤) عن أبي هريرة عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:"من جعل قاضيا بين الناس فقد ذبح بغير سكين" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو لوگوں کا قاضی بنادیا گیا، اس کو تو بغیر چھری کے ذبح کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24487]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24487، ترقيم محمد عوامة 23441)