☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھوائے اور مرتہن کے پاس کچھ حصہ ضائع ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھوائے اور مرتہن کے پاس کچھ حصہ ضائع ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 23380 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [هشيم] عن أشعث عن الشعبي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ اور حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جتنا حصہ رہن ضائع ہوگا اسی حساب سے قرض کم کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24421، ترقيم محمد عوامة 23380)
حدیث نمبر: 23381 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن أشعث عن الحسن قال: (سألته) (١) عن رجل ارتهن دارًا فاحترقت، قال: حقه فيما ذهب، وحقه فيما بقي.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص گھر میں رہن رکھوایا تھا وہ جل کر ختم ہوگیا؟ فرمایا جو ضائع ہوگیا اس میں مرتھن کا حق ہے اور جو باقی بچ گیا ہے اس میں راہن کا حق ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24423، ترقيم محمد عوامة 23381)
حدیث نمبر: 23382 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة [عن قتادة في رجل ارتهن (دارًا) (١) فاحترقت، قال: حقه في العرصة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں اُ س شخص کے متعلق جس نے گھر رہن رکھوایا تھا اور وہ جل کر ختم ہوگیا، فرمایا: اس کا حق گھروں کے درمیان جو خالی جگہ ہوتی ہے اس میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24424]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24424، ترقيم محمد عوامة 23382)
حدیث نمبر: 23383 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٤٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا حماد بن سلمة] (١) عن حماد عن إبراهيم في رجل رهن ثوبًا (فاتكل) (٢) قال: يلقي (عنه) (٣) بقدر ما نقص من قيمة الثوب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے کپڑا رہن رکھوایا اور اس میں کچھ پھٹ گیا، فرمایا کپڑے کی جتنی قیمت کم ہوچکی ہے اس کے بقدر قرضہ کم دے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24425]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24425، ترقيم محمد عوامة 23383)