☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اگر جھگڑنے والے کسی ایک کی بات پر راضی ہو جائیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اگر جھگڑنے والے کسی ایک کی بات پر راضی ہو جائیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 23351 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن مبارك عن عاصم عن (الشعبي) قال: إذا رضي الخصمان بقول رجل جاز عليهما (ما قال) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر جھگڑنے والے کسی ایک شخص کی بات پر راضی ہوجائیں تو ان پر اس کی بات پر عمل کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24391]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24391، ترقيم محمد عوامة 23351)
حدیث نمبر: 23352 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٩٢ - [حدثنا أبو بكر قال] : حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عاصم الأحول عن ابن سيرين قال: جاء رجلان يختصمان إلى عبيدة فقال: تؤمراني عليكما؟ قالا: نعم! فقضى بينهما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مروی ہے کہ دو شخص جھگڑتے ہوئے حضرت عبیدہ کے پاس آئے، آپ نے ان سے دریافت کیا کہ کیا تم دونوں مجھے اپنا حکم اور فیصل تسلیم کرتے ہو؟ انہوں نے کہا جی ہاں، پھر آپ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24392]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24392، ترقيم محمد عوامة 23352)