☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جس کی گواہی قبول نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جس کی گواہی قبول نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 4
حدیث نمبر: 23310 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٤٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن محمد بن زيد عن طلحة بن عبد اللَّه بن عوف قال: أمر النبي صلى الله عليه و آله وسلم (١) مناديًا فنادى حتى انتهى إلى الثنية: ألا! لا تجوز شهادة خصم ولا ظنين وأن اليمين على المدعى عليه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طلحہ بن عبد اللہ بن عوف سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے منادی کو ندا لگانے کا حکم فرمایا۔ اس نے لوگوں کو آواز دی یہاں تک کہ ثنیۃ کی طرف پہنچے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: لوگو! آگاہ رہو مدمقابل اور مشکوک کی گواہی قابل قبول نہیں، اور بیشک قسم تو مدعیٰ علیہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24347]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24347، ترقيم محمد عوامة 23310)
حدیث نمبر: 23311 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٤٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الأجلح عن الشعبي عن شريح قال: (أرد) (١) شهادة (ستة) (٢) : الخصم، (و) (٣) المريب، ودافع المغرم، والشريك لشريكه، والأجير لمن استأجره، والعبد لسيده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، اور ایسے آدمی کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24348]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24348، ترقيم محمد عوامة 23311)
حدیث نمبر: 23312 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: لا يجوز في الطلاق (شهادة) (١) ظنين ولا متهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ طلاق کے معاملہ میں شکّی (ناقابل اعتبار) اور متہم بالکذب کی گواہی جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24349]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24349، ترقيم محمد عوامة 23312)
حدیث نمبر: 23313 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن أشعث عن ابن سيرين قال: قال شريح: لا أجيز شهادة: خصم، ولا مريب، ولا دافع مغرم، ولا الشريك لشريكه، ولا الأجير لمن استأجره، ولا العبد لسيده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح فرماتے ہیں کہ میں چھ آدمیوں کی گواہی کو رد کرتا ہوں۔ خصم کی، شکّی کی، ایسے شخص کی کہ جس نے تاوان دینا ہو۔ شریک کی شریک کے حق میں، اجیر کی مستاجر کے حق میں اور غلام کی آقا کے حق میں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24350]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24350، ترقيم محمد عوامة 23313)