☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص ایسی چیز کو فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص ایسی چیز کو فروخت کرے جس کا وہ مالک نہیں ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 23226 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٢٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن سعيد بن زيد (ابن) (١) عقبة عن أبيه عن سمرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ضاع له متاع أو سرق له متاع، فوجده في يد رجل فهو أحق به، ويرجع المشتري على البائع" (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کا سامان گم یا چوری ہوجائے، پھر وہ اپنا سامان کسی شخص کے قبضہ میں دیکھے تو مالک اس کا زیادہ حق دار ہے، اور مشتر ی اپنے نقصان کے لئے بائع سے رجوع کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24260]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24260، ترقيم محمد عوامة 23226)
حدیث نمبر: 23227 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٢٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسرائيل عن سماك عن حجار ابن (أبجر) (١) عن علي في رجل كان في يده ثوب، فأقام رجل عليه البينة فقال: (علي) (٢) : ادفع إلى هذا ثوبه، واتبع من اشتريت منه (٣) . حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن سلمة (بن) (٤) علقمة عن (ابن) (٥) سيرين قال: كانت القضاة تقضي: (فيمن) (٦) باع شيئًا ليس له فهو لصاحبه، إذا (طالبه) (٧) ⦗٤٦١⦘ (و) (٨) (يؤخذ) (٩) هذا (بالشروى) (١٠) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک شخص کے قبضہ میں کپڑا تھا، دوسرے شخص نے اس پر گواہ قائم کر دئیے کہ کپڑا اس کا ہے، حضرت علی رضی اللہ عنہ نے اس سے فرمایا: اس کا کپڑا اس کے سپرد کر دے اور جس سے تو نے خریدا ہے اس سے اپنا نقصان وصول کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24261]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24261، ترقيم محمد عوامة 23227)