☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
في (الرقبى) وما سبيلها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← في (الرقبى) وما سبيلها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 6
حديث رقم: 23082 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (يزيد) (١) بن زياد (بن) (٢) أبي الجعد عن حبيب بن أبي ثابت عن ابن عمر قال: نهى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم عن الرقبى، (و) (٣) قال:"من أرقب رقبى فهي له" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے رقبی سے منع فرمایا اور فرمایا: جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ اسی کا ہے۔ (رُقبی کہتے ہیں ایک شخص دوسرے سے کہے کہ میں نے یہ گھر تجھے ہبہ کردیا ہے اگر تو مجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ میری طرف پھر لوٹ جائے گا، اور اگر میں تجھ سے پہلے فوت ہوگیا تو یہ تمہارا ہوگا۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24108، ترقيم محمد عوامة 23082)
حديث رقم: 23083 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا حنظلة عن طاوس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا تحل الرقبى، فمن أرقب رقبى فهي في سبيل الميراث" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: رقبی حلا ل نہیں ہے۔ جس کو رقبی میں کو مکان مل جائے تو وہ میراث میں تقسیم ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24109، ترقيم محمد عوامة 23083)
حديث رقم: 23084 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١١٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن ابن أبي نجيح عن طاوس ⦗٤٢٢⦘ قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا رقبى، من أرقب رقبى فهي لورثة المرقب"] (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا رقبّی کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جس کو رقبی کے طور پر کوئی مکان مل جائے تو وہ دینے والے کے ورثاء کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24110، ترقيم محمد عوامة 23084)
حديث رقم: 23085 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١١١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) شعبة عن ابن أبي نجيح عن مجاهد قال: قال علي:"العمرى والرقبى (سواء) (٢) " (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا عمری اور رقبٰی کا حکم برابر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24111]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24111، ترقيم محمد عوامة 23085)
حديث رقم: 23086 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سعيد بن حسان قال: سمعت مجاهدًا يقول: (من أُعمر) (١) عمرى فهي له ولورثته من بعده، لا ترجع إلى الذي أعمرها، والرقبى مثلها، قلت لمجاهد: ما الرقبى؟ قال: قول الرجل: هي (للآخر) (٢) مني ومنك.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مجاہد رحمہ اللہ ارشاد فرماتے ہیں جس شخص کو عمری کے طور پر مکان مل جائے تو وہ زندگی میں اس کا ہوگا اور مرنے کے بعد اس کے ورثاء کو ملے گا۔ ایسا مکان واپس عمری میں دینے والے کو نہیں ملے گا اور رقبی بھی اس کی مثل ہے۔ میں نے مجاہد رحمہ اللہ سے پوچھا کہ رقبی کا کیا مطلب ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ رقبی کہتے ہیں کہ کوئی آدمی یوں کہے کہ یہ مکان ہم دونوں میں جو زیادہ دیر زندہ رہا اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24112]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24112، ترقيم محمد عوامة 23086)
حديث رقم: 23087 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن سعيد عن سفيان عن أبي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: (الرقبى والعمرى) (١) (سواء) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما ارشاد فرماتے ہیں کہ عمری اور رقبی برابر ہیں۔ حضرت وکیع فرماتے ہیں کہ عمری، ہبہ، عطیہ اور قرضہ پر جب قبضہ کرلیا جائے وہ نافذ ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24113]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24113، ترقيم محمد عوامة 23087)