☽ 17 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
العمرى وما قالوا فيها
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← العمرى وما قالوا فيها
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 21
صفحة 1 من 2
حديث رقم: 23060 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان بن عيينة عن عمرو عن طاوس عن ⦗٤١٥⦘ حجر (المدري) (١) عن زيد بن ثابت أن النبي صلى الله عليه و آله وسلم جعل العمرى للوارث (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمری والے مکان کو ورثاء کے لئے قرار دیا۔ (العمری بولتے ہیں کہ آدمی اپنا گھر کسی کو دے دے پھر جب دینے والا فوت ہوجائے تو وہ گھر ورثاء کی طرف لوٹ آتا ہے۔ زمانہ جاہلیت میں لوگ اس طرح کیا کرتے تھے۔) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24086]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24086، ترقيم محمد عوامة 23060)
حديث رقم: 23061 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن سليمان بن يسار أن طارقا قضى (بالعمرى للوارث) (١) لقول جابر عن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت طارق نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت کی بناء پر عمری والے مکان کا وارثوں کے لئے فیصلہ فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24087]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24087، ترقيم محمد عوامة 23061)
حديث رقم: 23062 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"لا عمرى، (فمن) (١) أعمر شيئا فهو له" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمری کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ جو گھر کسی کے حوالے کر دے وہ اسی کیلئے ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24088]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24088، ترقيم محمد عوامة 23062)
حديث رقم: 23063 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن حجاج عن أبي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"العمرى جائزة لمن أعمرها" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمری والا مکان جائز ہے، اس کے لئے جس نے اس کو عمری کے طور پر دیا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24089]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24089، ترقيم محمد عوامة 23063)
حديث رقم: 23064 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (بشر) (١) قال: حدثنا سعيد عن قتادة عن الحسن عن سمرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"العمرى ميراث لأهلها ⦗٤١٦⦘ (أو) (٢) [جائزة لأهلها] (٣) " (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمری والا مکان اس میں رہنے والے کی میراث ہے یا پھر جائز فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24090]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24090، ترقيم محمد عوامة 23064)
حديث رقم: 23065 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا [وكيع قال: حدثنا] (١) سفيان عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"أمسكوا عليكم أموالكم: لا تعمروها، فمن أعمر عمرى فهي سبيل الميراث" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اپنے اموال کو اپنے پاس ہی رکھو ان کو عمری نہ بناؤ، جو مکان کو عمری بنائے وہ میراث کے راستہ پر ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24091]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24091، ترقيم محمد عوامة 23065)
حديث رقم: 23066 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) هشام بن عروة عن أبيه قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أعمر عمرى فهي له ولورثته من بعده" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو عمری کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ اسی کا ہے اور اس کی وفات کے بعد اس کے ورثاء کا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24092، ترقيم محمد عوامة 23066)
حديث رقم: 23067 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (وكيع قال: حدثنا) (١) سفيان عن ابن أبي نجيح عن طاوس (٢) عن زيد بن (٣) ثابت قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"العمرى ميراث" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمری میں بھی میراث جاری ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24093، ترقيم محمد عوامة 23067)
حديث رقم: 23068 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني قال: أخبرنا سلمة بن كهيل قال: كنا جلوسًا عند شريح إذ أتاه قوم يختصمون إليه في عمرى جعلت لرجل (حياته) (١) فقال: هي له (حياته) (٢) و (موته) (٣) ، فأقبل عليه الذي قضى (عليه) (٤) يناشده فقال شريح: لقد لامني هذا على أمر قضى به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سلمہ بن کھیل فرماتے ہیں کہ ہم حضرت شریح کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے، لوگ ان کے پاس عمری والے مکان کے لئے جو ایک شخص نے زندگی کے لئے وقف کیا ہوا تھا، آئے، آپ نے فرمایا: یہ اس کا مالک ہے اس کی زندگی اور اس کے مرنے ے بعد بھی، جس کے خلاف فیصلہ ہوا تھا وہ جھگڑا اور ہجو کرتے ہوئے آپ کی طرف متوجہ ہوا۔ حضرت شریح نے فرمایا: اس شخص نے میری ایسے فیصلہ میں ملامت کی ہے جو حضور اس سے قبل کرچکے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24094، ترقيم محمد عوامة 23068)
حديث رقم: 23069 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن عبد الرحمن بن يزيد بن جابر عن مكحول أن رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم قال:"أيما رجل (أُعمر) (١) عمرى فهي له يصنع بها ما شاء" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کو کوئی مکان عمری کے طور پر مل جائے تو وہ اس کا ہے۔ وہ جو چاہے اس مکان کے ساتھ کرسکتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24095، ترقيم محمد عوامة 23069)
حديث رقم: 23070 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (شريك) (١) عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن ابن الحنفية (عن) (٢) علي قال (٣) : العمرى (بتات) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: عمری والا مکان بھی گھریلو سامان کی طرح ہی ہے (یعنی یہ بھی ملکیت ہے)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24096، ترقيم محمد عوامة 23070)
حديث رقم: 23071 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن الشيباني عن (حبيب) (١) ابن أبي ثابت عن ابن عمر قال: أتاه أعرابي (فقال) (٢) : [أعطيت ابن (أخي) (٣) ناقة حياته، فنمت حتى صارت إبلًا، فما ترى فيها، قال] (٤) : هي له حياته وموته، فقال الأعرابي: إنما جعلتها صدقة، قال: ذلك أبعد لك منها (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس ایک اعرابی آیا اور عرض کیا: میں نے اپنے بھتیجے کو ایک اونٹنی کا بچہ دیا تھا اس کی زندگی بھر کے لئے، اس نے اس کو پالا یہاں تک کہ اب وہ بڑا اونٹ بن گیا ہے، آپ کی اس کے بارے میں کیا رائے ہے؟ فرمایا وہ زندگی اور مرنے کے بعد بھی اسی کے لئے ہے۔ اعرابی نے کہا پھر میں نے اس کو صدقہ کردیا۔ فرمایا: پھر تو یہ پہلے سے بھی زیادہ تجھ سے دور ہوگی۔ (یعنی واپسی کی کوئی راہ نہیں ہے) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24097]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24097، ترقيم محمد عوامة 23071)
حديث رقم: 23072 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن مغيرة (١) قال: سألت إبراهيم عن السكنى، (قال) (٢) : ترجع إلى ورثة المسكن، (فقلت) (٣) : يا أبا (عمران) (٤) ! أليس كان يقال: من ملك شيئا حياته (فهو) (٥) له حياته و (٦) موته، قال: (ذلك) (٧) في العمرى.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت مغیرہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم سکنی (رہائشی مکان) کے متعلق سوال کیا؟ آپ نے جواب دیا ک ہ وہ گھر اس شخص کے ورثاء کو ملے گا جس نے رہنے کے لیے دیا تھا میں۔ میں نے عرض کیا: اے ابو عمران کیا مسئلہ یوں نہیں ہے؟ کہ جو کسی چیز کا زندگی کے لئے مالک بنا وہ اس کی زندگی اور مرنے کے بعد بھی مالک رہے گا؟ آپ نے فرمایا یہ عمری کے بارے میں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24098، ترقيم محمد عوامة 23072)
حديث رقم: 23073 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر (عن) (١) عثمان بن غياث عن ⦗٤١٩⦘ الحسن قال: (سمعته) (٢) يقول: إذا أعطى الرجل (الرجل) (٣) الدار حياته (فهي له حياته) (٤) وبعد موته.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں جب کوئی شخص کسی کو زندگی بھر کے لئے گھر دے، وہ زندگی اور مرنے کے بعد بھی اسی کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24099، ترقيم محمد عوامة 23073)
حديث رقم: 23074 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جرير بن حازم عن ابن سيرين عن شريح قال: جاءه رجل أعمى يخاصم في أمة أعمرها، فقضى (بها) (١) شريح (للذي) (٢) أُعمرها، فقال الرجل: قضيت علي، فقال: ما أنا قضيت عليك، ولكن قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من ملك شيئا حياته [فهو له حياته] (٣) و (٤) موته" (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شریح کے پاس ایک نابینا شخص باندی کے متعلق (اس کو عمری بنایا تھا) جھگڑا کرتے ہوئے آیا، حضرت شریح نے جس نے اس کو عمری بنایا تھا اس کے حق میں فیصلہ فرمایا، اس شخص نے کہا آپ نے میرے خلاف فیصلہ کیا؟ آپ نے فرمایا: میں نے تیرے خلاف فیصلہ نہیں دیا بلکہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فیصلہ فرما دیا تھا: جو زندگی بھر کے لئے کسی چیز کا مالک بنے وہ زندگی اور مرنے کے بعد اسی کی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24100، ترقيم محمد عوامة 23074)
حديث رقم: 23075 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا ابن أبي خالد عن الشعبي قال: إذا قال: هي لك (حياتك، فهي له) (١) حياته وموته.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ نے فرمایا جب کسی نے یہ کہہ کر مکان دوسرے کو دیا کہ یہ تازندگی اب تیرا ہے تو یہ مکان مرنے کے بعد بھی اسی کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24101، ترقيم محمد عوامة 23075)
حديث رقم: 23076 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن أبي الزبير عن طاوس عن ابن عباس قال: من أعمر عمرى (فهي) (١) له ولورثته (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: جس شخص کو عمری کے طور پر کوئی مکان مل گیا تو وہ گھر اس کا اور اس کے ورثاء کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24102، ترقيم محمد عوامة 23076)
حديث رقم: 23077 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا حجاج بن أبي عثمان عن أبي الزبير عن جابر قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"يا معشر الأنصار! أمسكوا عليكم أموالكم لا تعمروها، فإنه من أعمر شيئا فإنه لمن أُعمره" (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے انصار کے لوگو! اپنے مکانوں میں رہو ان کو عمری نہ بناؤ، جو شخص کسی چیز کو عمری بنا دے تو وہ اس شخص کا ہی ہوگا کہ جس کو عمری کے طور پردے دیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24103، ترقيم محمد عوامة 23077)
حديث رقم: 23078 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) يعلى (٢) محمد بن إسحاق عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل (عن) (٣) ابن الحنفية قال: سمعت معاوية يقول: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"العمرى جائزة لأهلها" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: عمری والا مکان اس میں رہنے والوں کے لیے استعمال کرنا جائز ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24104، ترقيم محمد عوامة 23078)
حديث رقم: 23079 مصنف ابن أبي شيبة
٢٤١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم قال: حدثنا ابن أبي ذئب عن الزهري عن أبي سلمة عن جابر قال: قضى رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم بالعمرى له ولعقبه (بتلة) (١) ، ليس للمعطي فيها شرط ولا (ثنيا) (٢) (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عمری کا فیصلہ اس کے لئے فرمایا اور عقبہ کے لئے، دینے والے کے لئے، اس میں کوئی شرط اور استثناء نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24105، ترقيم محمد عوامة 23079)