☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
مکاتب کی بیع کا بیان
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← مکاتب کی بیع کا بیان
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 23054 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا الضحاك (بن) (١) مخلد عن ابن جريج عن عطاء عن ابن مسعود أنه كان يكره بيع المكاتب (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ مکاتب کی بیع کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24080]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24080، ترقيم محمد عوامة 23054)
حدیث نمبر: 23055 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم أو عن حماد عن إبراهيم قال: لا بأس أن يباع المكاتب إن بقي عليه من مكاتبته ممن يشتريه ويضمن عتقه، ولا يباع (للرق) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مکاتب پر بدل کتابت باقی ہو اور جس سے خریدا تھا اس کو فروخت کیا جائے، اور اس کو آزاد کرنے کا ضامن بنایا جائے، تو کوئی حرج نہیں، غلامی کے لئے اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24081]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24081، ترقيم محمد عوامة 23055)
حدیث نمبر: 23056 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٤٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أن بريرة أتتها وهي مكاتبة، فسألت النبي ﵇ (١) : أشتريها على أن ولاءها لمواليها فقال:"اشتريها و (أعتقيها) (٢) ، فإنما الولاء لمن أعتق" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت بریرہ جو مکاتبہ تھیں، میرے پاس آئیں تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اگر میں اس کو خرید لوں تو کیا اس کی ولاء اس کے آقا کو ملے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو خرید کر آزاد کردو، ولاء اس کو ملتی ہے جو آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24082، ترقيم محمد عوامة 23056)