٢٤٠٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه عن عائشة أن بريرة أتتها وهي مكاتبة، فسألت النبي ﵇ (١) : أشتريها على أن ولاءها لمواليها فقال:"اشتريها و (أعتقيها) (٢) ، فإنما الولاء لمن أعتق" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حضرت بریرہ جو مکاتبہ تھیں، میرے پاس آئیں تو میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا کہ اگر میں اس کو خرید لوں تو کیا اس کی ولاء اس کے آقا کو ملے گی؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس کو خرید کر آزاد کردو، ولاء اس کو ملتی ہے جو آزاد کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 24082]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 24082، ترقيم محمد عوامة 23056)