☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو یا پھر پھل دار درخت ہوں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 12
حدیث نمبر: 22964 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٧٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (سفيان) (١) بن عيينة عن الزهري عن سالم (عن) (٢) أبيه عن النبي ﵇ (٣) قال:"من باع نخلا (بعد) (٤) أن (تؤبر) (٥) فثمرته (للبائع) (٦) إلا أن يشترطه المبتاع، ومن باع عبدا وله مال، فماله للبائع إلا أن يشترطه المبتاع" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص کھجور کا درخت اس کے درست ہونے کے بعد فروخت کرے (پھل لگنے کے بعد) تو اگر خریدنے والا شرط نہ لگائے تو پھل بائع کے ہوں گے، اور جو شخص ایسا غلام فروخت کرے جس کے پاس مال ہو، تو اگر خریدنے والے نے شرط نہ لگائی تو وہ مال بائع کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23979]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23979، ترقيم محمد عوامة 22964)
حدیث نمبر: 22965 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان [عن سلمة بن كهيل] (١) عمن سمع جابر بن عبد اللَّه يقول: قال (٢) رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من (اشترى) (٣) عبدًا وله مال فماله للبائع إلا أن (يشترط) (٤) المبتاع" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال ہو تو خریدنے والے نے اگر اس مال کی شرط نہ لگائی تو وہ مال بائع کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23980]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23980، ترقيم محمد عوامة 22965)
حدیث نمبر: 22966 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص عن عبد العزيز (بن) (١) رفيع عن عطاء وابن أبي مليكة قالا: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من باع عبدا وله مال فماله للبائع إلا أن يشترط المبتاع، يقول: اشتريته منك وماله، ومن باع نخلا قد (أبر) (٢) فثمرته للبائع إلا أن يشترط المبتاع" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال بائع کا ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی بھی شرط لگا دے ان الفاظ کے ساتھ کہ میں اس کو اور اس کے مال کو آپ سے خریدتا ہوں، اور جو شخص ایسا درخت خریدے، جس کے پھل پک چکے ہوں تو اس کے پھل بائع کے ہوں گے، مگر یہ کہ خریدنے والا پھلوں کی بھی شرط لگا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23981]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23981، ترقيم محمد عوامة 22966)
حدیث نمبر: 22967 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن (أشعث) (١) عن أبي الزبير عن جابر (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر اور حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے بھی اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23982]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23982، ترقيم محمد عوامة 22967)
حدیث نمبر: 22968 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن جعفر عن أبيه قال: قال علي: من باع عبدا وله مال فالمال للبائع (إلا أن يشترط المبتاع) (١) ، ومن باع نخلا قد أبرت -يعني: لقحت- (فثمرته) (٢) للبائع إلا أن يشترط المبتاع، قضى به رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال بائع کا ہوگا، مگر یہ کہ خریدنے والا اس کی بھی شرط لگا دے ان الفاظ کے ساتھ کہ میں اس کو اور اس کے مال کو آپ سے خریدتا ہوں، اور جو شخص ایسا درخت خریدے، جس کے پھل پک چکے ہوں تو اس کے پھل بائع کے ہوں گے، مگر یہ کہ خریدنے والا پھلوں کی بھی شرط لگا دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23984]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23984، ترقيم محمد عوامة 22968)
حدیث نمبر: 22969 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبدة بن سليمان عن عبيد (اللَّه) (١) (عن) (٢) نافع عن ابن عمر قال: قال عمر: من باع عبدا وله مال فماله لسيده إلا أن يشترط الذي اشتراه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص ایسا غلام خریدے جس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال آقا کا ہوگا مگر یہ کہ مشتری اس کی شرط لگا دے تو مشتری کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23985]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23985، ترقيم محمد عوامة 22969)
حدیث نمبر: 22970 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن إدريس عن الشيباني عن الشعبي عن عبد اللَّه بن عتبة وشريح قالا: إذا باعه وله مال فماله للمشتري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ بن عتبہ اور حضرت شریح فرماتے ہیں، اگر غلام فروخت کرے اور اس کے پاس مال بھی ہو تو وہ مال مشتری کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23986]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23986، ترقيم محمد عوامة 22970)
حدیث نمبر: 22971 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٧ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عنه فقال: المال للمشتري] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
شعبہ فرماتے ہیں کہ میں نے حکم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: مال مشتری کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23987]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23987، ترقيم محمد عوامة 22971)
حدیث نمبر: 22972 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (عبيد اللَّه) (١) (عن) (٢) حنظلة عن طاوس سئل عن رجل اشترى عبدا (وله مال) (٣) وشرط ماله، قال: ماله له، وإن لم يشترط فماله لسيده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت طاؤس سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے غلام خریدتے وقت اس کے مال کی بھی شرط لگا دی ہے؟ آپ نے فرمایا اس کا مال اس کو ملے گا اور اگر مشتری شرط نہ لگائے تو مال آقا کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23988]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23988، ترقيم محمد عوامة 22972)
حدیث نمبر: 22973 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٨٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: إذا بيع وله مال فماله للمشتري.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر مال والا غلام فروخت کیا جائے، تو مال مشتری کا ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23989]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23989، ترقيم محمد عوامة 22973)
حدیث نمبر: 22974 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٩٠ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن قال: إذا باعه وله مال فماله للمشتري] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن بھی اسی طرح فرماتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23990]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23990، ترقيم محمد عوامة 22974)
حدیث نمبر: 22975 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٩٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن هشام عن محمد أنه كان لا يرى بأسًا إذا باع الرجل غلامه وله مال أن يقول: (١) (أبيعكه) (٢) وماله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص غلام فروخت کرتے وقت یوں کہے کہ میں اس غلام اور اس کے مال کو فروخت کرتا ہوں تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23991]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23991، ترقيم محمد عوامة 22975)