☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کچھ مدت کے لئے کسی کو سامان فروخت کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کچھ مدت کے لئے کسی کو سامان فروخت کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 22869 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٨٨٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن (سلم) (٢) قال: سألت محمد بن سيرين عن رجل باع سلعة إلى شهرين وشرط على المشتري إن باعها قبل الشهرين أن يَنْقُده، قال: لا أعلم به بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد بن سیرین سے دریافت کیا کہ ایک شخص نے دو مہینے کے لئے ایک شخص کو سامان فروخت کیا، اور مشتری پر یہ شرط لگا دی کہ اگر اس کو دو ماہ سے قبل فروخت کیا تو ثمن نقد دینا ہوگا؟ آپ نے فرمایا میں تو اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23882]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23882، ترقيم محمد عوامة 22869)
حدیث نمبر: 22870 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٨٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في الرجل يشتري الدار فيقول المشتري للبائع: متى (ما) (١) جئت بثمنها فهي رد عليك، قال: يبطل شرطه ويجوز عليه البيع.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی گھر خریدے پھر مشتری بائع سے یوں کہے کہ جب بھی میں اس کے پیسے لے کر تیرے پاس آیا تو وہ تجھ پر رَد ہوگا، تو یہ شرط باطل ہوگی اور بیع لازم ہوجائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23883]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23883، ترقيم محمد عوامة 22870)
حدیث نمبر: 22871 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٨٨٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم قال: كل شرط في بيع فالبيع يهدمه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ بیع میں جو بھی خلاف بیع شرط لگائی جائے تو بیع اس شرط کو منہدم کردیتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23884]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23884، ترقيم محمد عوامة 22871)