☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ: اپنا غلام فلاں کو فروخت کر دے، تیرے لئے پانچ سو درہم ہیں
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص دوسرے شخص سے کہے کہ: اپنا غلام فلاں کو فروخت کر دے، تیرے لئے پانچ سو درہم ہیں
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 22782 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٧٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في مملوك قال لمولاه: (بعني) (١) من فلان بكذا وكذا ولك (عليَّ) (٢) خمسمائة (درهم، أو: رجل جاءه فضمن، قال: بع غلامك من فلان بكذا وكذا ولك خمسمائة) (٣) قال: يبطل شرطه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم سے مروی ہے کہ غلام اگر اپنے آقا سے یوں کہے کہ: مجھے فلاں کے ہاتھ اتنے اتنے میں فروخت کر دے تو تیرے میرے ذمہ پانچ سو درہم ہوں گے یا کوئی شخص آکر ضامن بنے اور کہے کہ تو اپنا غلام فلاں فلاں کو فروخت کر دے تیرے لئے پانچ سو درہم ہیں، ایسا کہنا ٹھیک ہے؟ آپ نے فرمایا یہ شرط باطل ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23790]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23790، ترقيم محمد عوامة 22782)
حدیث نمبر: 22783 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٧٩١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن حسن بن صالح عن مطرف عن الشعبي قال: لا يجوز، أو كلمة نحوها.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جائز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23791]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23791، ترقيم محمد عوامة 22783)