☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يدفع إلى الرجل المال مضاربة
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← الرجل يدفع إلى الرجل المال مضاربة
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 7
Hadith No.: 22727 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن في رجل دفع إلى رجل ثلاثة آلاف درهم مضاربة، فركب البحر (فكُسر به) (١) فهلكت ألفان وبقيت ألف، فاتجر في تلك الألف فأصاب مالا، كيف يقسمان؟ قال: لا يقسمان حتى تكون ثلاثة (آلاف) (٢) ثم يقسمان الربح بعد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دوسرے کو تین ہزار درہم بطور مضاربت دئیے، وہ کشتی میں سوار ہوا اور وہ ٹوٹ گئی تو اس کے دو ہزار ضائع ہوگئے اور ایک ہزار باقی بچ گیا، اس شخص نے ایک ہزار میں تجارت کی اور کچھ نفع کمایا تو اب وہ نفع کس طرح تقسیم کریں گے؟ آپ نے فرمایا جب تک وہ تین ہزار نہ ہوجائیں وہ تقسیم نہیں کریں گے پھر اس کے بعد نفع تقسیم کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23728]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23728، ترقيم محمد عوامة 22727)
Hadith No.: 22728 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٢٩ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: رأس مال المضارب ألف درهم، ويقتسمان الربح (كما اشترطا) (١) ] (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ مضاربت کا راس المال ایک ہزار درہم ہے، اور نفع کو اسی طرح تقسیم کریں گے جس طرح انہوں نے شرط لگائی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23729]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23729، ترقيم محمد عوامة 22728)
Hadith No.: 22729 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا روّاد بن جراح عن الأوزاعي عن يحيى بن أبي كثير أنه قال للحكم بن (عتيبة) (١) فقال: إن كان رجع (إلى) (٢) صاحبه فأعلمه أنه نقص من (مالك) (٣) فقال: اذهب فاعمل بما بقي، فالربح على (خمسة) (٤) آلاف يقتسمانه، و (إن) (٥) لم يكن قال له؛ فرأس مال الرجل عشرة آلاف و (يقتسمان) (٦) ما زاد.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت حکم بن عتیبہ سے کہا گیا؟ فرمایا اگر وہ اپنے ساتھی کی طرف لوٹے اور اس کو معلوم ہو کہ اس کو مال میں نقصان ہوا ہے، فرمایا تو چلا جا اور اور جو باقی بچا ہے اس میں عمل کر، پس نفع جب پانچ ہزار ہوجائے تو تقسیم کرو، اگر ایسا نہ ہو تو اس کو کہو کہ آدمی کا راس المال دس ہزار ہے اور جو اس کے علاوہ زائد ہے وہ تقسیم کرلو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23730]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23730، ترقيم محمد عوامة 22729)
Hadith No.: 22730 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن الأعمش عن إبراهيم أنه (قال) (١) في المضارب: الربح على ما اصطلحوا عليه، والوضيعة على المال، فإن اقتسموا الربح كانت الوضيعة (على المال) (٢) ، وإن لم يقتسموا رد الربح على رأس المال.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم مضارب کے متعلق فرماتے ہیں کہ نفع وہ ہے جس پر وہ صلح کرلیں اور نقصان مال پر ہوگا، اور اگر وہ نفع کو تقسیم کرلیں تو نقصان راس المال پر ہوگا، اور اگر وہ تقسیم نہ کریں تو نفع کو راس المال پر لٹا دیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23731]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23731، ترقيم محمد عوامة 22730)
Hadith No.: 22731 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن عوف عن ابن سيرين في المضارب إذا ربح ثم وضع (ثم ربح) (١) (٢) قال: الحساب على رأس المال الأول، إلا أن يكون قبل ذلك قبض (المال) (٣) أو (حَسَبا) (٤) بالقبض.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے مضاربت کے متعلق دریافت کیا گیا کہ جب نفع ہو پھر نقصان ہو پھر نفع ہو پھر نقصان ہو؟ فرمایا کہ پہلے راس المال پر حساب ہوگا، مگر یہ کہ اس سے پہلے ان دونوں نے مال پر قبضہ کرلیا ہو، یا پھر قبضہ کے ساتھ حساب ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23732]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23732، ترقيم محمد عوامة 22731)
Hadith No.: 22732 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن خالد عن أبي قلابة قال: هما على أصل شركتهما حتى (يحتسبا) (١) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو قلابہ فرماتے ہیں کہ وہ دونوں اصل شرکت پر ہیں یہاں تک کہ وہ دونوں حساب کرلیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23733]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23733، ترقيم محمد عوامة 22732)
Hadith No.: 22733 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٧٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن أيوب أبي العلاء (عن قتادة) (١) : مضارب دفع إليه مال مضاربة على النصف فدفعه إلى غيره على النصف، قال: للآخر النصف، ولصاحب المال النصف.
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ مضارب کو مال مضاربت نصف پر دیا گیا پھر اس نے غیر کو نصف پردے دیا؟ فرمایا دوسرے کو نصف ملے گا اور مال والے کے لئے بھی نصف ہی ہے، حضرت ابو ہاشم نے فرمایا دوسرے کے لئے نصف ہے اور جو باقی بچ جائے وہ مال والے اور درمیان والے کے لئے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23734]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23734، ترقيم محمد عوامة 22733)