☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص دینار میں بیع صرف کرے اور قیراط زائد ہو جائے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 22697 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن يزيد بن إبراهيم عن الحسن في الرجل يشتري (من الرجل) (١) الذهب بالدراهم فيزن (الدنانير) (٢) (فتزيد) (٣) فيأخذ بفضلها (فضة) (٤) قال: لا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن فرماتے ہیں کہ کوئی شخص کسی سے سونے کو دراہم کے بدلے خریدے، اور دیناروں کا وزن کرے تو ان کو زیادہ پائے اور زائد کے بدلے چاندی وصول کرے تو کوئی حرج نہیں ہے، اور حضرت ابن سیرین نے اس کو ناپسند فرمایا ہے، فرمایا: سب کس سب سونا وصول کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23693]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23693، ترقيم محمد عوامة 22697)
حدیث نمبر: 22698 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن شعبة (عن الحكم) (١) عن إبراهيم أنه كره أن يأخذ بنصف (الدنانير) (٢) ذهبا] (٣) وبنصفها فضة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہم اس کو ناپسند کرتے تھے کہ آدھے دیناروں کے بدلے سونا اور آدھے کے بدلے چاندی لے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23695]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23695، ترقيم محمد عوامة 22698)
حدیث نمبر: 22699 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن يزيد قال: كان ابن سيرين يكره الوازنة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین دونوں کو برابر کرنے کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23696]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23696، ترقيم محمد عوامة 22699)
حدیث نمبر: 22700 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٩٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم عن إبراهيم أنه كان يكره أن يبيع الرجل الدينار فيأخذ بعضه ذهبا وبعضه فضة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ کوئی شخص دینار کی بیع کرے اور بعض کے بدلے سونا اور بعض کے بدلے چاندی لے، اور حضرت حکم اس میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23697]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23697، ترقيم محمد عوامة 22700)
حدیث نمبر: 22701 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون قال: سألت محمدا، قلت: أشتري الدنانير اليسيرة وأقول: أنت بريء من وزنها، قال: لا أعلم به بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت محمد رحمہ اللہ سے دریافت کیا، میں نے دینار خریدے اور میں نے کہا کہ تو ان کے وزن سے بری ہے؟ آپ نے فرمایا میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23699]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23699، ترقيم محمد عوامة 22701)