☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کسی کو سامان فروخت کرے ایک مقررہ وقت کے لئے اور شرط لگا دے کہ اگر اُس مدت سے قبل فروخت کیا تو وہ اُس کا زیادہ حق دار ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کسی کو سامان فروخت کرے ایک مقررہ وقت کے لئے اور شرط لگا دے کہ اگر اُس مدت سے قبل فروخت کیا تو وہ اُس کا زیادہ حق دار ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 22657 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن سلم بن أبي (الذيال) (٢) قال: سألت محمدًا عن رجل باع سلعة إلى (شهرين) (٣) شرط على المشتري إن باعها قبل الشهرين أن ينقده، قال: لا أعلم به بأسا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے دو ماہ کے لئے سامان فروخت کردیا اور مشتری پر شرط لگا دی کہ اگر اس کو دو ماہ سے قبل ہی بیچنا پڑے تو مجھ کو ہی واپس بیچ دے گا، آپ نے فرمایا کہ میں اس میں کوئی حرج نہیں سمجھتا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23650]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23650، ترقيم محمد عوامة 22657)
حدیث نمبر: 22658 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد العزيز ابن رفيع قال: بعت من رجل جارية وشرطت عليه إن تبعها نفسي، قال: ⦗٢٩٩⦘ (فتبعتها) (١) نفسي فخاصمته إلى شريح فقال: قد أقررت بالبيع فبينتك على الشرط.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد العزیز بن رفیع فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو باندی فروخت کی، اور اس پر شرط لگا دی کہ اس کو مجھے فروخت کرے گا، پھر اس نے اس کو مجھے فروخت کردیا، میں اس جھگڑے کو حضرت شریح کے پاس لے گیا، آپ نے فرمایا: تو نے بیع کے ساتھ اقرار کیا ہے، پس تجھے شرط پر گواہ لانے پڑیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23651]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23651، ترقيم محمد عوامة 22658)
حدیث نمبر: 22659 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٦٥٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شريك (عن) (١) عبد العزيز بن رفيع عن (شريح) (٢) أنه أجاز الشرط لبضعة عشر يوما.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شریح رحمہ اللہ نے چند دنوں کے لئے شرط کو جائز (نافذ) قرار دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23652]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23652، ترقيم محمد عوامة 22659)