☽ 18 Jumada al-Akhirah 1448 AH بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
ما نهي عنه من الحلف
Musannaf Ibn Abi Shaibah
Books← Musannaf Ibn Abi Shaibah← كتاب البيوع والأقضية← ما نهي عنه من الحلف
Original page of this bab on islamicurdubooks.com ↗
Total Hadiths: 10
Hadith No.: 22632 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن العلاء بن عبد الرحمن عن أبيه عن أبي هريرة رواية قال: إن اليمين الفاجرة (منفقة) (١) للسلعة ممحقة للكسب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک جھوٹی قسم ساز و سامان کے زوال کا اور کمائی میں بےبرکتی کا سبب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23624]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23624، ترقيم محمد عوامة 22632)
Hadith No.: 22633 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن ⦗٢٩١⦘ إسحاق عن معبد (بن) (١) كعب بن مالك عن أبي قتادة (قال: قال) (٢) النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٣) :"إياكم وكثرة الحلف فإنه ينفق ثم يمحق" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: زیادہ قسم اٹھانے سے بچو، بیشک اس کی وجہ سے شروع میں مال کچھ بڑھتا ہے پھر کم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23625]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23625، ترقيم محمد عوامة 22633)
Hadith No.: 22634 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن الوليد بن كثير عن معبد بن كعب بن مالك عن أبي (قتادة) (١) أنه سمع النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"إياكم وكثرة الحلف في البيع فإنه ينفق ثم يمحق" (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیع میں زیادہ قسمیں اٹھانے سے بچو، بیشک اس کی وجہ سے پہلے مال بظاہر بڑھتا ہے پھر کم ہوجاتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23626]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23626، ترقيم محمد عوامة 22634)
Hadith No.: 22635 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: حدثنا محمد بن طلحة عن محمد بن (جحادة) (١) عن (زاذان) قال: كان (علي) (٢) يأتي السوق فيسلم ثم يقول: يا معشر التجار! إياكم وكثرة الحلف في البيع، فإنه ينفق السلعة ويمحق البركة (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت زاذان فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ بازار آتے تو سلام کرتے اور فرماتے، اے تاجرو! بیع میں زیادہ قسمیں اٹھانے سے بچو، بیشک اس کی وجہ سے سامان تو بک جاتا ہے لیکن برکت ختم ہوجاتی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23627]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23627، ترقيم محمد عوامة 22635)
Hadith No.: 22636 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن سلمة (بن) (١) زياد بن (أخي) (٢) سالم (بن) (٣) أبي الجعد عن سالم قال: قال ابن ⦗٢٩٢⦘ مسعود: الأيمان (لقاح) (٤) البيوع وتمحق الكسب (٥) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں کہ قسم اٹھانا بیوع کو بڑھانے اور کسب کو ختم کرنے کا سبب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23628]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23628، ترقيم محمد عوامة 22636)
Hadith No.: 22637 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن شقيق عن قيس بن أبي (غرزة) (١) قال: كنا نبتاع (الأوساق) (٢) بالمدينة، وكنا نسمي أنفسنا السماسرة، (فأتانا) (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فسمانا باسم هو أحسن مما كنا نسمي به أنفسنا، فقال:"يا معشر التجار! إن هذا البيع يحضره اللغو والحلف فشوبوه بالصدقة" (٤) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ مدینہ میں تجارت کرتے تھے، اور ہم اپنے آپ کو سماسر . کے نام سے پکارتے تھے، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمیں اس سے اچھے نام سے پکارا جس سے ہم اپنے آپ کو پکارتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے تاجرو! اس کاروبار میں لغو کام اور قسم اٹھائی جاتی ہے، پس اس کی تلافی صدقہ کے ساتھ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23629، ترقيم محمد عوامة 22637)
Hadith No.: 22638 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد اللَّه بن بكر السهمي قال: حدثنا حاتم ابن أبي صغيرة عن عمرو بن دينار عن البراء بن عازب عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم بنحو من حديث قيس بن أبي (غرزة) (١) (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23630]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23630، ترقيم محمد عوامة 22638)
Hadith No.: 22639 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن (بشار) (١) بن (كدام) (٢) السلمي عن محمد بن زيد عن ابن عمر قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"الحلف حنث أو ندم" (٣) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے قسم اٹھانا حانث ہونے یا نادم ہونے کا سبب ہے۔ (ان دو میں سے ایک کام ضرور ہوگا)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23631]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23631، ترقيم محمد عوامة 22639)
Hadith No.: 22640 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن علي بن مدرك عن أبي (زرعة) (١) عن (خرشة) (٢) بن الحر عن أبي (ذر) (٣) عن النبي صلى الله عليه و آله وسلم قال:" (ثلاثة) (٤) لا يكلمهم اللَّه (يوم القيامة) (٥) ولا يزكيهم ولهم عذاب أليم: المنان و (المسبل) (٦) ، والمنفق سلعته بالحلف (الكاذب) (٧) " (٨) .
Translation: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین قسم کے لوگوں سے اللہ تعالیٰ قیامت کے دن کلام نہیں فرمائے گا، اور نہ ہی ان کو گناہوں سے پاک کرے گا اور ان کو دردناک عذاب دے گا، احسان جتلانے والا، شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکانے والا اور جھوٹی قسم اٹھا کر سامان فروخت کرنے والا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23632]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23632، ترقيم محمد عوامة 22640)
Hadith No.: 22641 Musannaf Ibn Abi Shaibah
٢٣٦٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن عيينة عن مجمع الأنصاري قال: سمعت خالد بن (سعد) (١) مولى أبي مسعود قال: سمعت أبا هريرة يقول: ⦗٢٩٤⦘ الكذب ملح البيع: ينفق السلعة ويمحق الكسب (٢) .
Translation: اردو ترجمہ
حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہارشاد فرماتے ہیں: جھوٹ بیع کو خوشنما اور تیز کرتا ہے، سامان کو بکوا دیتا ہے لیکن کسب کو ختم کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23633]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23633، ترقيم محمد عوامة 22641)