٢٣٦٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا الأعمش عن شقيق عن قيس بن أبي (غرزة) (١) قال: كنا نبتاع (الأوساق) (٢) بالمدينة، وكنا نسمي أنفسنا السماسرة، (فأتانا) (٣) النبي صلى الله عليه و آله وسلم فسمانا باسم هو أحسن مما كنا نسمي به أنفسنا، فقال:"يا معشر التجار! إن هذا البيع يحضره اللغو والحلف فشوبوه بالصدقة" (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قیس رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہم لوگ مدینہ میں تجارت کرتے تھے، اور ہم اپنے آپ کو سماسر . کے نام سے پکارتے تھے، پھر آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہمیں اس سے اچھے نام سے پکارا جس سے ہم اپنے آپ کو پکارتے تھے، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اے تاجرو! اس کاروبار میں لغو کام اور قسم اٹھائی جاتی ہے، پس اس کی تلافی صدقہ کے ساتھ کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23629]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23629، ترقيم محمد عوامة 22637)