☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص موہوبہ چیز کو ہبہ کرے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص موہوبہ چیز کو ہبہ کرے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 22578 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن معمر عن الزهري (أن) (١) عمر (قضى) (٢) في رجل وهب لرجل بهيمة فولدت، قال له: أن يرجع (في الهبة بالقيمة) (٣) يوم وهب (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زہری سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے بارے میں فیصلہ فرمایا جس نے ایک شخص کو جانور ہبہ کیا تھا اور اس جانور نے بچہ جن دیا تھا، آپ نے فرمایا کہ وہ اس کی قیمت واپس لے لے۔ جس دن اس نے ھبہ کیا تھا اس دن کے اعتبار سے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23566]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23566، ترقيم محمد عوامة 22578)
حدیث نمبر: 22579 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد الرحمن ابن زياد قال: كتب عمر بن عبد العزيز أن يرجع في الهبة في القيمة يوم وهب، وكتب أن الزيادة للموهوب له.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عمر بن عبد العزیز نے تحریر فرمایا: جس دن ہبہ کیا اس دن کی قیمت پر ہبہ پر رجوع کرے گا، اور مزید تحریر فرمایا کہ موہوبہ چیز اگر بڑھ جائے (مثلاً بچہ جن دے وغیرہ) تو وہ زیادتی موہوب لہ کے لیے ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23567]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23567، ترقيم محمد عوامة 22579)