☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
انگور کے رس (شیرہ) کی بیع کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← انگور کے رس (شیرہ) کی بیع کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 11
حدیث نمبر: 22567 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٥٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا أبو عاصم الثقفي عن أبي بكر بن أبي موسى أن أباه كان يبيع العصير] (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوبکر بن ابی موسیٰ کے والد انگور کے شیرہ کی بیع کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23554]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23554، ترقيم محمد عوامة 22567)
حدیث نمبر: 22568 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٥٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن عبد الملك بن عمير عن (عَقّار) (١) (بن) (٢) المغيرة (بن) (٣) شعبة قال: سئل ابن عمر عن بيع الكرم فقال: زببوه ثم بيعوه (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے انگوروں کی بیع کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: اس کو سکھا لو پھر اس کی بیع کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23555]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23555، ترقيم محمد عوامة 22568)
حدیث نمبر: 22569 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة عن سفيان بن دينار عن مصعب ابن سعد (١) أن صاحب (ضيعة سعد) (٢) أتاه فقال: إن الأعناب قد كثرت، فقال: ⦗٢٧٠⦘ (اتخذوه) (٣) زبيبًا، بعه عنبًا، (فقال) (٤) : إنه أكثر من ذلك، قال: فخرج سعد إلى ضيعته فأمر بها فقلعت، وقال لقهرمانه: لا (أئتمنك) (٥) على شيء بعدها (٦) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مصعب بن مسعود سے مروی ہے کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی زمین والا شخص آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور فرمایا: انگور بہت زیادہ ہوگئے ہیں، آپ نے فرمایا ان کو سکھا کر کشمش بنا لو، اس نے عرض کیا کہ وہ اس سے بھی زیادہ ہیں، راوی کہتے ہیں کہ پھر حضرت سعد رضی اللہ عنہ خود زمین کی طرف تشریف لے گئے اور ان کو اکھاڑنے کا حکم دیا اور وہ اکھاڑ دی گئی، پھر آپ نے اپنے وکیل سے کہا کہ اس کے بعد میں تجھ کو پر کسی معاملہ میں بھروسہ نہیں کروں گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23556]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23556، ترقيم محمد عوامة 22569)
حدیث نمبر: 22570 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٥٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن حصين أن أبا عبيدة كان له كرم فكان يقول لوكلائه: بيعوه عنبًا فإن لم يشتر فبيعوه عصيرًا حين (تعصرونه) (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عبیدہ کے انگور تھے، آپ نے اپنے وکلا سے کہا ہوا تھا اس کو انگور ہونے کی حالت میں فروخت کرو، اور اگر نہ خریدے جائیں تو پھر جس وقت ان کا شیرہ نکالا جائے تو شیرہ نکال کر فروخت کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23557]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23557، ترقيم محمد عوامة 22570)
حدیث نمبر: 22571 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٥٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن قتادة عن سعيد بن المسيب.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ انگور کے شیرے کی بیع میں کوئی حرج نہیں ہے جب تک کہ اس میں نشہ نہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23558]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23558، ترقيم محمد عوامة 22571)
حدیث نمبر: 22572 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن عبد الملك عن عطاء في الرجل يبيع العصير (ممن) (١) يجعله خمرًا، قال: أحب (إليّ) (٢) أن (يبيعه) (٣) من ⦗٢٧١⦘ غير (من) (٤) يجعله خمرًا، وإن باعه فلا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء نے اس شخص کے متعلق فرمایا جو انگور ایسے شخص کو فروخت کر رہا تھا جو اس کی شراب بناتا تھا، آپ نے فرمایا کہ مجھے یہ بات پسند ہے کہ یہ ایسے شخص کو فروخت کیا جائے جو شراب نہ بناتا ہو، اور اگر شراب والے شخص کو بھی فروخت کر دے تو بھی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23560]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23560، ترقيم محمد عوامة 22572)
حدیث نمبر: 22573 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن أشعث عن الحسن أنه سئل عن بيع العصير فقال: بعد ما كان حلوًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ سے انگور کے شیرے کی بیع کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا جب تک میٹھا ہو فروخت کردو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23561]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23561، ترقيم محمد عوامة 22573)
حدیث نمبر: 22574 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أسباط بن محمد عن مطرف عن الحكم في الرجل يكون له الكرم فيبيعه عصيرًا (فقال: إذا باعه عصيرًا) (١) أو عنبًا فلا بأس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حکم سے مروی ہے کہ ایک شخص کے انگور تھے وہ ان کا شیرہ نکال کر فروخت کرتا تھا، آپ نے فرمایا: اس کو انگور ہونے کی حالت میں فروخت کرو یا شیرہ بنا کر دونوں صورتوں میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23562]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23562، ترقيم محمد عوامة 22574)
حدیث نمبر: 22575 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (قال) (١) : نا الحسن بن صالح عن أبي (طوق) (٢) عن عطاء قال: (لا) (٣) (تبع) (٤) العنب ممن يجعله خمرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایسے شخص کو انگور فروخت نہ کرو جو اس کی شراب بناتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23563]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23563، ترقيم محمد عوامة 22575)
حدیث نمبر: 22576 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: سألت سفيان عن بيع العصير فقال: بع الحلال ممن شئت.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سفیان سے انگور کے شیرے کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا حلال چیز کو جس طرح چاہو فروخت کرو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23564]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23564، ترقيم محمد عوامة 22576)
حدیث نمبر: 22577 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٦٥ - حدثنا أبو بكر (قال: حدثنا وكيع) (١) قال: حدثنا سفيان عن ابن (جريج) (٢) عن عطاء قال: لا (تبع) (٣) العصير ممن يجعله خمرًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ ایسے شخص کو انگور فروخت نہ کرو جو اس کی شراب بناتا ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23565]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23565، ترقيم محمد عوامة 22577)