☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص مُحفّلہ بکری خرید لے پھر وہ اس کا دودھ استعمال کر لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 3
حدیث نمبر: 22558 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا وكيع قال) (١) : حدثنا حماد بن سلمة عن (محمد) (٢) بن زياد عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من اشترى مصراة فهو (٣) بالخيار: إن شاء ردها ورد معها صاعًا من تمر" (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مصراۃ بکری خریدے (ایسی بکری جس کے مالک نے اس کو فروخت کرنے سے کچھ دن پہلے اس کا دودھ نکالنا چھوڑ دیا ہو تاکہ خریدار کو اس کا دودھ زیادہ لگے) اس کو اختیار ہے، اگر چاہے تو وہ بکری واپس کر دے اور جو دودھ اس نے استعمال کیا ہے اس کے بدلے میں ایک صاع کھجور دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23544]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23544، ترقيم محمد عوامة 22558)
حدیث نمبر: 22559 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا شعبة عن الحكم عن عبد الرحمن بن أبي ليلى عن رجل من أصحاب (النبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم (٢) قال: قال النبي ⦗٢٦٧⦘ صلى الله عليه و آله وسلم:"من اشترى (٣) مصراة فهو (فيها) (٤) (بأحد) (٥) النظرين، إن ردها رد (معها) (٦) صاعًا من تمر أو صاعًا من طعام" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا ارشاد ہے کہ جو مصراۃ بکری خریدے اس کو دو باتوں کا اختیار ہے، اگر اس کو واپس کرنا ہے تو ساتھ ایک صاع کھجور یا ایک صاع گندم دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23545]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23545، ترقيم محمد عوامة 22559)
حدیث نمبر: 22560 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٥٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا التيمي عن أبي عثمان النهدي قال: قال عبد اللَّه: من اشترى محفلة فردها فليرد معها صاعًا (١) (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص محفلہ بکری خریدے تو وہ اس کو واپس کر دے اور ساتھ ایک صاع گندم وغیرہ دے دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23546]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23546، ترقيم محمد عوامة 22560)