☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
جنہوں نے ادھار زیادہ قیمت پر بیچنے کی اجازت دی ہے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← جنہوں نے ادھار زیادہ قیمت پر بیچنے کی اجازت دی ہے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 6
حدیث نمبر: 22473 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٤٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن يعقوب بن القعقاع عن معروف بن (سعد) (١) أن جابر بن زيد (استسلف) (٢) (حريرًا) (٣) في غرم أصابهم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت جابر بن زید نے ریشم ادھار لیا۔ اس تاوان کے بدلہ میں جو ان کو پہنچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23444]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23444، ترقيم محمد عوامة 22473)
حدیث نمبر: 22474 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا بأس بالعينة إذا كانت على وجه الصحة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم فرماتے ہیں کہ ادھار بیع کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے اگر صحت کی شرائط پوری ہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23445]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23445، ترقيم محمد عوامة 22474)
حدیث نمبر: 22475 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٤٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن الأعمش (١) عن إبراهيم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم، حضرت شعبی اور حضرت قاسم فرماتے ہیں کہ ادھار مہنگا بیچنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23446]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23446، ترقيم محمد عوامة 22475)
حدیث نمبر: 22476 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن عبد العزيز ابن (قُرَير) (١) قال: سئل ابن سيرين عن العينة قال: كان الرجل يخرج (متاعه) (٢) إلى السوق فيبيع بالنقد ويبيع بالنسيئة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے بیع عینہ کے متعلق دریافت کیا گیا؟ فرمایا جب آدمی اپنا سامان بازار میں لے کرجاتا ہے، تو وہ کچھ سامان نقد فروخت کرتا ہے اور کچھ سامان ادھار۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23449]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23449، ترقيم محمد عوامة 22476)
حدیث نمبر: 22477 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا (أبو) (١) كعب عبد ربه بن عبيد قال: سألت ابن سيرين عن بيع الحرير فقال: كان الرجل يشتري المتاع ثم يضعه، فإن وجد ربحا بالنقد باعه، وإن وجد ربحا بالنسيئة باعه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سیرین سے ریشم کی بیع (ادھار) کے متعلق دریافت کیا گیا؟ آپ نے فرمایا: جب آدمی سامان فروخت کرنے کا ارادہ کرتا ہے تو سامان رکھتا ہے پھر اگر اس کو نفع نقد مل رہا ہو تو بھی فروخت کردیتا ہے اور نفع ادھار میں مل رہا ہو پھر بھی فروخت کردیتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23450]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23450، ترقيم محمد عوامة 22477)
حدیث نمبر: 22478 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حماد بن خالد عن أفلح قال: قلت للقاسم: الرجل يطلب مني الحنطة والزيت وليس عندي، إلا أنه قد عرف (سعر ذلك) (١) (و) (٢) عرفته (فاشتريته) (٣) ثم أبيعه (إياه) (٤) إلى أجل؟ قال: نعم.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت افلح فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت قاسم سے دریافت کیا کہ: ایک شخص مجھ سے گندم اور زیتون طلب کرتا ہے اور میرے پاس یہ دونوں نہیں ہیں لیکن میں ان کا بھاؤ جانتا ہوں اور ان کے متعلق جانتا ہوں میں خرید لیتا ہوں پھر میں اسی کو ایک مدت کے بعد فروخت کرسکتا ہوں؟ فرمایا ہاں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23451]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23451، ترقيم محمد عوامة 22478)