☽ 12 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کسی کی زمین چرا لے
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 9
حدیث نمبر: 22445 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن أبي زائدة عن أبي يعفور عن أيمن قال: سمعت يعلى يقول: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من أخذ أرضًا بغير حقها كلف أن يحمل ترابها إلى المحشر" (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت یعلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضور اکرم 5 کو فرماتے ہوئے سنا: جو شخص کسی کی زمین پر ناحق قبضہ کرلے تو اس کو قیامت کے دن اس زمین کی ساری مٹی اٹھانے پر مجبور کیا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23415]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23415، ترقيم محمد عوامة 22445)
حدیث نمبر: 22446 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن هشام (بن) (١) عروة (عن أبيه) (٢) عن سعيد بن زيد قال: سمعت النبي صلى الله عليه و آله وسلم يقول:"من أخذ شبرا من الأرض ظلمًا فإنه يطوقه من سبع أرضين" (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم 5 کو فرماتے ہوئے سنا: کوئی شخص زمین کا ایک ٹکڑا ناحق لے لے، اس کو قیامت کے دن سات زمینوں کے برابر کر کے اس کے گلے میں طوق ڈالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23416]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23416، ترقيم محمد عوامة 22446)
حدیث نمبر: 22447 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل عن أبي عمرو الشيباني قال: أُخبرت أنه: ما من أحد يسرق أرضًا (يكون) (١) (له) (٢) توبة ما وجد أرضًا (يحفرها) (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو عمرو الشیبانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے خبر دی گئی کہ بیشک نہیں ہے کوئی شخص جو کوئی زمین چرائے اس کے لئے توبہ ہوگی، نہیں پائی کوئی زمین جو اس کے لئے کھودی جائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23417]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23417، ترقيم محمد عوامة 22447)
حدیث نمبر: 22448 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا خالد بن (مخلد) (١) عن سليمان بن بلال قال: حدثني محمد بن (عجلان) (٢) (عن أبيه) (٣) عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أخذ شبرا من الأرض (طوقه) (٤) (٥) يوم القيامة من (سبع) (٦) أرضين" (٧) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص ناحق زمین کا ٹکڑا لے لے تو قیامت کے دن سات زمینوں کا اس کے گلے میں طوق ڈالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23418]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23418، ترقيم محمد عوامة 22448)
حدیث نمبر: 22449 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤١٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا مروان بن معاوية عن منصور بن (حيان) (١) عن أبي الطفيل قال: كنت جالسًا عند علي فأتاه رجل فقال: هل كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٢) (يسر) (٣) إليك؟ فغضب فقال: ما كان النبي صلى الله عليه و آله وسلم (٤) يسر إلي شيئًا، ⦗٢٣٤⦘ يكتمه الناس، غير أنه حدثني بأربع كلمات قال: (ما هن؟) (٥) قال: لعن اللَّه من لعن (والده) (٦) ، ولعن اللَّه من ذبح لغير اللَّه، ولعن (اللَّه) (٧) من آوى محدثًا، ولعن اللَّه من غيّر منار الأرض (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو طفیل فرماتے ہیں کہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا، آپ کے پاس ایک شخص آیا اور عرض کیا، کیا آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے آپ کو کچھ راز کی باتیں بتائی ہیں؟ حضرت علی رضی اللہ عنہ غصہ میں آگئے اور فرمایا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مجھ سے ایسی کوئی سرگوشی نہیں فرمائی جس کو لوگوں سے چھپایا ہو، سوائے اس کے کہ مجھے چار کلمات سکھلائے ہیں، اس نے عرض کی کیا وہ کون سے کلمات ہیں؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اس پر اللہ کی لعنت جو والدین پر لعنت کرے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو غیر اللہ کے نام پر ذ بح کرے، اس پر اللہ کی لعنت جو فسادی کو ٹھکانہ دے، اور اس پر اللہ کی لعنت جو زمین کی ملکیت کو تبدیل کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23419]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23419، ترقيم محمد عوامة 22449)
حدیث نمبر: 22450 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن (شريك) (١) عن عبد اللَّه (بن) (٢) (محمد) (٣) بن (عقيل) (٤) عن عطاء بن يسار عن أبي مالك الأشعري قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:" (أعظم) (٥) الغلول (عند) (٦) اللَّه يوم القيامة ذراع أرض يسرقها الرجل، (الرجلان) (٧) والجاران يكون بينهما الأرض فيسرق أحدهما من صاحبه فيطوقه من سبع أرضين" (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو مالک اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ اللہ کے نزدیک قیامت کے دن سب سے بڑا دھوکہ یہ ہوگا کہ کسی شخص کی کچھ زمین دوسرا چرا لے، اور دو پڑوسیوں کے درمیان زمین مشترک ہو اور ان میں سے ایک ساتھی کی زمین پر قبضہ کرلے، پس ایسے شخص کے گلے میں سات زمینوں کا طوق ڈالا جائے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23420]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23420، ترقيم محمد عوامة 22450)
حدیث نمبر: 22451 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو الأحوص (عن) (١) طارق عن ابن ⦗٢٣٥⦘ سابط قال: لعن النبي صلى الله عليه و آله وسلم أربعة: من أهلَّ لغير اللَّه، ومن آوى محدثًا، ومن عن والديه، ومن سرق المنار، قال: قلت: وما المنار؟ قال: الرجل يأخذ من أرض صاحبه في أرضه (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے چار آدمیوں پر لعنت فرمائی، جو غیر اللہ کے نام پر قربانی کرے، جو فسادی کو ٹھکانہ دے، جو والدین کی نافرمانی کرے، اور جو منار کو چوری کرے، راوی کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ منار سے کیا مراد ہے؟ جو اپنے بھائی کی زمین لے کر اپنی زمین میں شامل کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23421]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23421، ترقيم محمد عوامة 22451)
حدیث نمبر: 22452 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن عمارة بن عمير عن مسروق قال: من ظلم شبرًا من الأرض فطوقته ذوات الأرض يوم القيامة لم تحمله.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جو شخص ناحق زمین پر قبضہ کرلے تو قیامت کے دن مالکان زمین اس کو طوق پہنائیں گے، جس کو وہ اٹھا نہ سکے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23422]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23422، ترقيم محمد عوامة 22452)
حدیث نمبر: 22453 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٤٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن محمد بن غريب (عن غريب) (١) قال: سمعت ابن عباس يقول: قال (رسول اللَّه) (٢) صلى الله عليه و آله وسلم:"الملعون من (انتقص) (٣) شيئًا من (تخوم) (٤) الأرض بغير حقه" (٥) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اس پر لعنت ہے جو بغیر حق کے زمین کی گھاس وغیرہ میں سے کچھ کمی کر دے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23423]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23423، ترقيم محمد عوامة 22453)