☽ 14 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← غیر موجود چیز کی صرف صفت اور کیفیت بیان کرکے فروخت کرنا
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 8
حدیث نمبر: 22333 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٢٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مبارك عن معمر عن الزهري عن سعيد ابن المسيب أنه كره أن يواصف الرجل بالسلعة ليس عنده.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ اس کو ناپسند فرماتے تھے کہ آدمی سامان کا وصف بیان کر کے اس کو فروخت کرے جو اس کے پاس نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23299]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23299، ترقيم محمد عوامة 22333)
حدیث نمبر: 22334 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن عمرو عن الحسن أنه كان يكره المواصفة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رحمہ اللہ وصف بیان کر کے بیع کرنے کو ناپسند کرتے تھے جبکہ چیز غیر موجود ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23300]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23300، ترقيم محمد عوامة 22334)
حدیث نمبر: 22335 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠١ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد أنه كرهها] (١) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ اس بیع کو ناپسند کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23301]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23301، ترقيم محمد عوامة 22335)
حدیث نمبر: 22336 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع (عن) (١) سفيان عن ابن جريج عن زيد بن أسلم قال: قلت لابن عمر: الرجل يقول: (اشتر) (٢) هذا البيع، وأشتريه منك فكرهه (٣) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ ایک شخص یوں کہتا ہے: تو اس بیع کو خرید لے میں اس کو خریدوں گا تجھ سے۔ (تو ایسا کرنا کیسا ہے؟) آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23302]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23302، ترقيم محمد عوامة 22336)
حدیث نمبر: 22337 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن الحكم (ابن) (١) أبي (الفضل) (٢) قال: سمعت الحسن وسأله (رجل) (٣) عن الرجل يساوم الرجل (بالحرير) (٤) فيقول: ليس عندي، فيقول: (اشتره) (٥) حتى اشتريه منك، (قال) (٦) : فكرهه وقال: هذه المواصفة.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ ایک شخص دوسرے شخص کے ساتھ ریشم کا ریٹ لگاتا ہے اور وہ کہتا ہے کہ ریشم میرے پاس نہیں ہے۔ اور وہ کہتا ہے: اس کو خرید لے یہاں تک کہ میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا؟ آپ نے اس بیع کو ناپسند فرمایا اور فرمایا یہ بیع مواصفہ ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23303]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23303، ترقيم محمد عوامة 22337)
حدیث نمبر: 22338 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عائذ بن حبيب عن يحيى بن سعيد عن القاسم بن محمد أنه لم ير (به) (١) بأسًا.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم بن محمد رحمہ اللہ اس بیع میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23304]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23304، ترقيم محمد عوامة 22338)
حدیث نمبر: 22339 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن مسلم عن إبراهيم [بن ميسرة قال: قلت لطاوس: الرجل يساومني بالسلعة وليست عندي، فيقول: (اشتره) (١) و (أشتري) (٢) منك، ولولا مكانه ما اشتريتها (٣) فكرهه طاوس.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم بن میسرہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت طاؤس سے دریافت کیا: ایک شخص نے مجھ سے ایسے سامان کی قیمت لگائی جو میرے پاس نہیں ہے۔ اور وہ کہتا ہے اس کو خرید لے میں تجھ سے خرید لوں گا۔ اور اگر اس کی جگہ ہوتا تو میں اس کو نہ خریدتا؟ حضرت طاؤس نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23305]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23305، ترقيم محمد عوامة 22339)
حدیث نمبر: 22340 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٣٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن حماد عن إبراهيم] (١) في (الرجل) (٢) يقول (للرجل) (٣) : (اشتر) (٤) هذا (البز) (٥) وأشتريه منك - فكرهه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک شخص دوسرے سے یوں کہے: تو اس کپڑے کو خرید لے میں اس کو تجھ سے خرید لوں گا۔ حضرت ابراہیم رحمہ اللہ نے اس بیع کو ناپسند فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23306]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23306، ترقيم محمد عوامة 22340)