☽ 18 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے ارو اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← اس شخص کے بارے میں جو اپنا غلام آزاد کر دے ارو اس کی اس غلام کے علاوہ کوئی جائیداد یا مال وغیرہ نہ ہو
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 5
حدیث نمبر: 22180 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٣٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن العلاء بن بدر عن أبي (يحيى) (١) (الأعرج) (٢) قال: سئل النبي صلى الله عليه و آله وسلم عن عبد أعتقه مولاه عند موته وليس له مال (غيره) (٣) وعليه دين، قال: فأمره النبي صلى الله عليه و آله وسلم أن يسعى في الدين (٤) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابو یحییٰ الاعرج رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ غلام کو اس کے آقا نے اپنی وفات کے وقت آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی دوسرا مال بھی نہیں ہے اور اس پر (مالک پر) دین بھی ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے حکم فرمایا کہ وہ غلام اپنے آقا کے قرض کے لئے کوشش کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23133]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23133، ترقيم محمد عوامة 22180)
حدیث نمبر: 22181 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٣٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج (عن) (١) قتادة عن الحسن قال: سئل علي عن رجل أعتق عبدًا له عند موته وليس له مال غيره وعليه دين قال: يعتق ويسعى في القيمة (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص نے مرتے وقت اپنا غلام آزاد کردیا اور اس کے پاس اس کے علاوہ کوئی مال بھی نہیں ہے اور اس پر قرض بھی ہے؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا وہ آزاد ہوجائے گا لیکن اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23134]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23134، ترقيم محمد عوامة 22181)
حدیث نمبر: 22182 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٣٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن حجاج عن القاسم قال: أعتقت امرأة جارية (١) ليس لها مال غيرها، فقال: عبد اللَّه تسعى في قيمتها (٢) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک خاتون نے اپنی باندی آزاد کردی اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال بھی نہیں ہے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: وہ اپنی قیمت میں کوشش کرے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23135]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23135، ترقيم محمد عوامة 22182)
حدیث نمبر: 22183 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٣٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن مغيرة عن حماد عن إبراهيم في رجل أعتق عبدًا له في مرضه ثم مات وعليه دين وليس ⦗١٦٤⦘ (له) (١) مال غيره، قال: [يسعى في قيمته، فإن كانت القيمة أكثر من الدين يسعى الغرماء في دينهم، ونظر ما بقي من شيء فللورثة ثلثاه وله ثلثه.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اس شخص کے متعلق فرماتے ہیں جس نے مرض الوفات میں اپنا غلام آزاد کیا پھر فوت ہوگیا اور اس پر دین بھی ہو اور اس غلام کے علاوہ اس کے پاس مال بھی نہ ہو، فرماتے ہیں وہ اپنی قیمت کی بقدر کوشش کرے گا، اگر اس کی قیمت قرض سے زیادہ ہو تو وہ قرض خواہوں کے لئے ان کے قرض کی کوشش کرے گا، جو کچھ باقی رہ گیا ہے اس میں غور کیا جائے گا، پھر ورثاء کا اس میں دو تہائی ہوگا اور اس کا ایک تہائی حصہ ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23136]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23136، ترقيم محمد عوامة 22183)
حدیث نمبر: 22184 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣١٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن مطرف عن الشعبي في رجل أعتق عبده عند موته وليس له مال غيره، قال] (١) : يقوم قيمة عدل ثم يسعى في قيمته.
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص مرض الوفات میں غلام آزاد کر دے اور اس کے پاس اس کے علاوہ دوسرا مال نہ ہو، تو ایک عادل شخص اس غلام کی قیمت لگائے گا اور پھر وہ غلام اس قیمت میں کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23137]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23137، ترقيم محمد عوامة 22184)