☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 12
حديث رقم: 22168 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١١٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي قال: ابتعت جارية وشرط عليَّ أهلها أن لا أبيع ولا أهب ولا أمهر، فإذا مت فهي حرة، فسألت الحكم بن (عتيبة) (١) فقال: لا بأس به.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اوزاعی سے مروی ہے کہ میں نے ایک باندی خریدی اور اس کے اہل نے مجھ پر شرط لگائی کہ میں اس کو فروخت نہیں کروں گا، اور نہ ہی ہبہ کروں گا اور نہ ہی مہر میں دوں گا، اگر میں مر جاؤں تو وہ آزاد ہے، میں نے حضرت حکم بن عتیبہ سے اس کے متعلق دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے حضرت مکحول رحمہ اللہ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کوئی حرج نہیں، میں نے عرض کیا: آپ کو مجھ پر اندیشہ ہے؟ فرمایا کیوں نہیں، میں آپ کے لیے دو اجروں کی امید کرتا ہوں۔ میں نے حضرت عطاء رحمہ اللہ سے دریافت کیا؟ تو انہوں نے اس کو ناپسند سمجھا۔ حضرت اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ بیع کرنا جائز ہے اور یہ شرط لگانا باطل ہے، میں نے حضرت عبدہ بن ابو لبابہ سے دریافت کیا؟ آپ نے فرمایا: یہ بُری شرمگاہ (چیز) ہے۔ میں نے زہری سے دریافت کیا تو انہوں نے مجھے بتایا کہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے عمر رضی اللہ عنہ سے خط کے ذریعہ اس باندی کا حکم پوچھا جو انہوں نے اپنی بیوی سے اس شرط پر خریدی تھی کہ اگر میں اس کو بیچوں تو اس کی قیمت کی حق دار تم ہوگی۔ تو عمر رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ تو ایسی فرج سے ہمبستری نہیں کرسکتا جس میں غیر کا بھی حق ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23116]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23116، ترقيم محمد عوامة 22168)
حديث رقم: 22169 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع وابن أبي زائدة عن مسعر عن القاسم قال: قال عمر: ليس من مالك ما كان فيه (مثنوية) (١) لغيرك (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت قاسم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: وہ تیرے مال میں سے نہیں ہے، جس میں تیرے غیر کا بھی دوہرا حصہ ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23122]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23122، ترقيم محمد عوامة 22169)
حديث رقم: 22170 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن (عبيد اللَّه) (١) عن القاسم عن عائشة أنها كرهت أن تباع الجارية بشرط (٢) أن لا تباع (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا ناپسند فرماتی ہیں کہ باندی کو اِ س شرط کے ساتھ فروخت کیا جائے کہ اس کو آگے فروخت نہیں کریں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23123]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23123، ترقيم محمد عوامة 22170)
حديث رقم: 22171 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن (خصيف) (١) عن سعيد بن جبير في الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا (يهب) (٢) ، قال: لا يقربها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن جبیر رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدتا ہے کہ اس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا وہ اس کے قریب نہیں آئے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23124]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23124، ترقيم محمد عوامة 22171)
حديث رقم: 22172 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن حماد بن سلمة عن هشام ابن عروة عن أبيه أنه كرهها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ رضی اللہ عنہ اس کو ناپسند فرماتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23125]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23125، ترقيم محمد عوامة 22172)
حديث رقم: 22173 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٦ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول: لا (يطأ) (١) فرجا فيه] (٢) شرط (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ایسی شرمگاہ میں ہمبستری نہ کرو جس میں کوئی شرط ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23126]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23126، ترقيم محمد عوامة 22173)
حديث رقم: 22174 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم في الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع ولا يهب، قال: ليس بشيء.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ نہیں کرے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: یہ کوئی چیز نہیں ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23127]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23127، ترقيم محمد عوامة 22174)
حديث رقم: 22175 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٨ - (حدثنا أبو بكر) (١) قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن إسماعيل بن أبي (خالد) (٢) عن الشعبي في الرجل يشتري الجارية على أن لا يبيع (ولا يهب) (٣) ولا يمهر، قال: وددت أني وجدتها فاشتريتها بهذا الشرط (واشترط) (٤) (لهم) (٥) أنها عتيق إذا مت.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ سے دریافت کیا گیا کہ کوئی شخص اس شرط پر باندی خریدے کہ اس کو فروخت یا ہبہ یا مہر میں نہیں دے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: میں چاہتا ہوں کہ میں اس کو پالوں، میں اس کو شرط کے ساتھ خرید لوں گا، اور ان کے لئے شرط لگاؤں گا کہ جب میں مر جاؤں تو یہ آزاد ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23128]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23128، ترقيم محمد عوامة 22175)
حديث رقم: 22176 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٢٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن أبي زائدة عن أشعث عن الحكم عن إبراهيم أنه قال: كل شرط في بيع يهدمه البيع إلا العتاق، وكل شرط في نكاح يهدمه النكاح إلا الطلاق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ہر وہ شرط جو بیع میں لگائی جائے وہ اس کو گرا دیتی ہے سوائے عتاق کے، اور ہر وہ شرط جو نکاح میں لگائی جائے اس کو نکاح گرا دیتا ہے سوائے طلاق کے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23129]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23129، ترقيم محمد عوامة 22176)
حديث رقم: 22177 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٣٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن إسماعيل بن أبي خالد عن الشعبي قال: أتت امرأة فقالت: إن ابنتي اشتريت على أن لا تباع قال: ابنتك على شرطها.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ کے پاس ایک خاتون آئی اور عرض کیا کہ میری بیٹی کو اس شرط پر خریدا گیا ہے کہ اس کو فروخت نہیں کیا جائے گا، آپ رحمہ اللہ نے فرمایا تیری بیٹی کی شراء کی شرط پر ہے (یعنی جو شرط شراء کے وقت لگائی ہے اسی پر ہوگی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23130]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23130، ترقيم محمد عوامة 22177)
حديث رقم: 22178 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٣١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا جعفر بن برقان عن الزهري عن عبيد اللَّه بن (عبد اللَّه بن) (١) عتبة أن ابن مسعود اشترى من (زوجته) (٢) زينب جارية (واشترطت) (٣) عليه إن باعها فهي أحق بها بالثمن، فسأل ابن مسعود عمر فكره أن يطأها (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے اپنی بیٹی سے باندی خریدی، اس نے آپ پر شرط لگا دی کہ اگر اس کو فروخت کیا تو وہ اس کے ثمن کی زیادہ حق دار ہے۔ حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے دریافت فرمایا؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے ہمبستری کرنے کو ناپسند کیا۔۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23131]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23131، ترقيم محمد عوامة 22178)
حديث رقم: 22179 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٣٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن عمران (بن عمير) (١) أن (٢) عمر قال: (لعبد اللَّه) (٣) : لا يقربها (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا: اس کے قریب مت جاؤ۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23132]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23132، ترقيم محمد عوامة 22179)