☽ 18 جمادى الآخرة 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه
مصنف ابن أبي شيبة
الكتب← مصنف ابن أبي شيبة← كتاب البيوع والأقضية← العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه
الصفحة الأصلية لهذا الباب على islamicurdubooks.com ↗
مجموع الأحاديث: 16
حديث رقم: 22147 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٠٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن مسهر عن سعيد بن أبي عروبة عن قتادة عن النضر بن أنس عن بشير بن نهيك عن أبي هريرة قال: قال رسول اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم:"من أعتق شقصا له في مملوك، أو نصيبًا فعليه خلاصه (من) (١) ماله إن كان له مال، (وإن) (٢) لم يكن له مال استسعي العبد في قيمته غير مشقوق عليه" (٣) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے، تو اس پر لازم ہے کہ اگر اس کے پاس مال ہے تو ساتھی کو مال دے کر اس کو پورا آزاد کر دے، اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام سے اس قیمت کے بدلہ میں کام لیا جائے گا۔ اس پر مشقت ڈالے بغیر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23094]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23094، ترقيم محمد عوامة 22147)
حديث رقم: 22148 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٠٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو أسامة وابن نمير عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر قال: قال: (النبي) (١) صلى الله عليه و آله وسلم:"إن كان موسرًا ضُمّن وإن كان معسرًا أعتق منه ما أعتق" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر وہ شخص مالدار ہو تو ضامن ہوگا۔ اور اگر مالدار نہ ہو تو جو اس نے حصہ آزاد کیا ہے وہ آزاد شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23095]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23095، ترقيم محمد عوامة 22148)
حديث رقم: 22149 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٠٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن نمير عن (الحجاج) (١) عن نافع عن ابن عمر قال: قال النبي صلى الله عليه و آله وسلم:"من أعتق شقصا له في عبد ضمن لأصحابه في ماله إن كان له مال" (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص غلام میں سے اپنا حصہ آزاد کر دے تو اگر اس کے پاس مال ہے تو وہ اپنے ساتھی کے لئے قیمت کا ضامن ہوگا۔ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر وہ مال دار نہیں ہے تو غلام خود اپنی بقیہ قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23096]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23096، ترقيم محمد عوامة 22149)
حديث رقم: 22150 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٠٩٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن إبراهيم عن عبد الرحمن بن يزيد قال: كان بيني وبين الأسود و (بين) (١) أمنا غلام قد شهد القادسية (وأبلى) (٢) فيها فأرادوا عتقه وكنت صغيرًا، فذكر ذلك الأسود لعمر فقال عمر: أعتقوا أنتم، ويكون عبد الرحمن على نصيبه حتى يرغب (٣) في مثل ما رغبتم فيه أو يأخذ نصيبه (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عبد الرحمن بن یزید فرماتے ہیں کہ میرے اور حضرت الاسود اور ہماری والدہ کے درمیان ایک غلام مشترک تھا۔ وہ غلام جنگ قادسیہ میں شریک ہوا اور خوب بہادری دکھائی۔ ان سب نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، میں اس وقت کم عمر تھا۔ حضرت اسود نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اس کا ذکر کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: تم اپنا حصہ آزاد کردو، اور عبد الرحمن کے لئے اس کا حصہ ہوگا، یہاں تک کہ اس کی بھی اس بات میں رغبت ہوجائے جس میں عبس ہوئی (یعنی آزادی) یا پھر وہ اپنا حصہ وصول کرلے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23098]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23098، ترقيم محمد عوامة 22150)
حديث رقم: 22151 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣٠٩٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن عبد الرحمن ابن الأسود عن أبيه قال: كان (١) غلام بيني وبين إخوتي فأردت أن ⦗١٥٥⦘ أعتقه، فأتيت ابن مسعود فذكرت ذلك له، فقال: لا (تفسد) (٢) على شركائك (فتضمن) (٣) ، ولكن تربص حتى (يشبوا) (٤) (٥) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان ایک غلام مشترک تھا، میں نے اس کو آزاد کرنے کا ارادہ کیا، حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا اور ان سے ذکر کیا، آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اپنے شریکوں کی شراکت میں فساد مت ڈال ورنہ تو ضامن ہوگا۔ تو ان کے بڑے ہونے کا انتظار کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23099]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23099، ترقيم محمد عوامة 22151)
حديث رقم: 22152 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يزيد بن هارون عن حجاج عن إبراهيم عن الأسود عن عمر (مثله) (١) (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مروی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23100]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23100، ترقيم محمد عوامة 22152)
حديث رقم: 22153 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن عمرو (بن) (١) شعيب عن سعيد بن المسيب قال: كان ثلاثون من أصحاب (رسول) (٢) اللَّه صلى الله عليه و آله وسلم يُضمّنون الرجل يعتق العبد بينه وبين صاحبه (إذا) (٣) كان موسرًا (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت سعید بن المسیب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ آدمی مالدار ہونے کی صورت میں اگر مشترک غلام میں اپنا حصہ آزاد کر دے تو تیس صحابہ رضی اللہ عنہ سے منقول ہے کہ وہ ساتھی کے لئے ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23101]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23101، ترقيم محمد عوامة 22153)
حديث رقم: 22154 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر السمان عن ابن عون أن عبدًا كان بين رجلين فأعتقه أحدهما فركب شريكه إلى عمر فكتب: أن يقوم عليه (١) أغلى القيمة (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت محمد رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک غلام دو شخصوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اس کو آزاد کردیا، اس کا ساتھی سواری پر سوار ہو کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آیا، آپ رضی اللہ عنہ نے تحریر فرمایا: اس کے لئے غلام کی اعلیٰ قیمت لگا کر ضمان ادا کر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23102]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23102، ترقيم محمد عوامة 22154)
حديث رقم: 22155 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة عن الشعبي قال: إن كان شريح (ليحبسه) (١) به.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اگر شریح قاضی ہوتے تو اس کو ضرور اس کام پر قید کرتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23103]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23103، ترقيم محمد عوامة 22155)
حديث رقم: 22156 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٤ - [حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن منصور عن إبراهيم في العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه، قال: يضمن إن كان له مال، فإن لم يكن له مال استسعي العبد] (١) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ اگر ایک غلام دو بندوں کے درمیان مشترک ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، تو اگر اس کے پاس مال ہے تو ساتھی کے لئے ضامن ہوگا اور اگر مال نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23104]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23104، ترقيم محمد عوامة 22156)
حديث رقم: 22157 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن (مهدي) (١) عن سفيان عن أسامة (ابن) (٢) زيد قال: سألت عنه سليمان بن يسار فقال: مثل ذلك، فقلت له: إنه صغير؟ (فقال: السنة) (٣) (٤) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں میں نے سلیمان بن یسار سے سوال کیا؟ انہوں نے اسی طرح کہا، میں نے عرض کیا کہ وہ تو چھوٹا ہے انہوں نے کہا کہ سنت یہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23105]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23105، ترقيم محمد عوامة 22157)
حديث رقم: 22158 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا ابن علية عن يونس عن الحسن أنه كان يقول: إذا أعتق الرجل نصيبًا من مملوك له في شرك فإنه يضمن ما (بقي) (١) منه إن كان موسرًا، وإن كان معسرًا استسعي العبد.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت حسن رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر غلام میں کوئی شخص اپنا حصہ آزاد کر دے تو اس کے لئے اس میں حصہ ہے، تو وہ باقی حصہ کا بھی ضامن ہوگا اگر و ہ مال دار ہے اور اگر مال دار نہیں ہے تو غلام اپنی باقی قیمت کے لئے خود کوشش کرے گا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23106]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23106، ترقيم محمد عوامة 22158)
حديث رقم: 22159 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٧ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن (ميسر) (١) عن هشام (بن) (٢) عروة ⦗١٥٧⦘ عن أبيه في العبد يكون بين اثنين فيعتق أحدهما نصيبه، فقال: هو ضامن لنصيب صاحبه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عروہ سے مروی ہے کہ اگر غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک ہو اور ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے تو وہ اپنے ساتھی کے حصہ کا ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23107]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23107، ترقيم محمد عوامة 22159)
حديث رقم: 22160 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن أبي زائدة عن زكريا عن عامر (في) (٢) عبد كان بين رجلين فأعتق أحدهما نصيبه، قال: يتم عتقه، فإن لم يكن له مال استسعي العبد في النصف، وكان الولاء للذي أعتق.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت عامر سے مروی ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا، آپ نے فرمایا پورا آزاد ہوگیا ہے اگر اس کے پاس مال نہیں ہے تو غلام باقی نصف قیمت کے لئے کوشش کرے گا۔ اور غلام کی ولاء آزاد کرنے والے کو ملے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23108]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23108، ترقيم محمد عوامة 22160)
حديث رقم: 22161 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا سفيان (بن) (١) عيينة عن ابن أبي ليلى عن إسماعيل بن رجاء عن أبي مجلز أن عبدًا كان بين رجلين فأعتق أحدهما نصيبه، قال: فحبسه النبي صلى الله عليه و آله وسلم حتى باع فيه غليمة له (٢) .
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابو مجلز رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک غلام دو آدمیوں کے درمیان مشترک تھا، ان میں سے ایک نے اپنا حصہ آزاد کردیا، آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو روکے رکھا، یہاں تک کہ اس نے اس کے بدلے میں اپنی ایک چھوٹی بکری بیچی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23109]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23109، ترقيم محمد عوامة 22161)
حديث رقم: 22162 مصنف ابن أبي شيبة
٢٣١١٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا يحيى بن آدم عن زهير عن مغيرة عن إبراهيم والشعبي في العبد يكون بين الرجلين فيعتق أحدهما نصيبه، قالا: هو عتيق من مال الذي أعتقه، ويضمن لصاحبه (بقيمة) (١) عدل يوم أعتقه.
الترجمة: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ اور حضرت شعبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک غلام جو دو آدمیوں کے درمیان ہو پھر ان میں سے ایک اپنا حصہ آزاد کر دے، آپ نے فرمایا جس نے آزاد کیا ہے اس کے مال سے آزاد شمار کیا جائے گا، اور آزاد کرتے وقت جتنی قیمت تھی اس کا اپنے ساتھی کے لئے ضامن ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23110]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23110، ترقيم محمد عوامة 22162)