☽ 13 جمادی الثانی 1448 هـ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھواتے ہوئے یوں کہے کہ اگر میں تیرے پاس رہن چھڑوانے نہ آیا تو یہ چیز تیری
مصنف ابن ابی شیبہ
کتب← مصنف ابن ابی شیبہ← كتاب البيوع والأقضية← کوئی شخص کسی کے پاس رہن رکھواتے ہوئے یوں کہے کہ اگر میں تیرے پاس رہن چھڑوانے نہ آیا تو یہ چیز تیری
islamicurdubooks.com پر اس باب کا اصل صفحہ ↗
کل احادیث: 2
حدیث نمبر: 22145 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٩٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص (عن) (١) موسى (بن) (٢) عبيدة (عن) (٣) عبد اللَّه بن (دينار) (٤) عن ابن عمر أنه سئل (عن) (٥) الرجل يرهن الرهن فيقول: إن (لم) (٦) أجئك به إلى كذا وكذا فهو لك، قال: ليس (له ذلك) (٧) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا گیا کہ ایک شخص دوسرے کے پاس رہن رکھواتا ہے اور یوں کہتا ہے کہ اگر میں تیرے پاس اتنے اتنے نہ لے کر آیا تو یہ تیری؟ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا یہ اس کی نہیں ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23092]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23092، ترقيم محمد عوامة 22145)
حدیث نمبر: 22146 مصنف ابن ابی شیبہ
٢٣٠٩٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم في (الرجل) (١) يرهن (عنده) (٢) الرجل (الرهن) (٣) فيقول: إن لم آتك به إلى كذا وكذا فهو (لك) (٤) ، قال: الرهن لا يغلق، وإن (قال: إن) (٥) لم آتك به إلى ⦗١٥٣⦘ كذا وكذا فبعه و (اقتض) (٦) الذي لك، قال: لا (يكون) (٧) أمين نفسه ولا (يبعه) (٨) .
اردو ترجمہ: اردو ترجمہ
حضرت ابراہیم رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ایک شخص دوسرے کے پاس رہن رکھواتے ہوئے یوں کہے کہ اگر میں تیرے پاس اتنے اتنے نہ لے کر آیا تو یہ چیز تیری۔ آپ نے فرمایا: مقررہ چیز ادا نہ کرسکنے کی صورت میں مرتہن اس کا مالک نہیں ہوتا۔ اور اگر وہ رہن رکھتے وقت یوں کہہ دے کہ اگر میں تیرے پاس اتنے اتنے نہ لے کر آیا تو اس کو فروخت کر کے جتنے تیرے بنتے ہیں وہ پورے کرلے۔ آپ نے فرمایا: اپنے نفس کا امین نہیں ہوگا۔ وہ اس کو فروخت نہ کرے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البيوع والأقضية/حدیث: 23093]
تخریج الحدیث
(مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 23093، ترقيم محمد عوامة 22146)